ہئیت آئمہ مساجد امامیہ :

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہئیت آئمہ مساجد امامیہ کا اجلاس مسجد ایلیا میں مولانا محمد حسین مسعودی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں علماء ، عوام اور حکومتی اراکین سے درخواست کی گئی کہ رمضان کے مقدس مہینے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام میں ایک دوسرے کے معاون و مددگار بنیں کیونکہ یہ ماہ مقدس ہمیں محبت و اخوت رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے قریب آئیں اور جتنا بھی ممکن ہو اصلاح معاشرہ کیلئے کام کریں۔
واضح رہے کہ اس اجلاس میں مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا غلام رضا جعفری، علامہ عابد قنبری، علامہ اظہر حسین نقوی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا غلام محمد سرباز شگری، مولانا عزادار حسین، مولانا مردان علی شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے