مجمع علماء اھل سنت عراق :

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کی مطابق ، مجمع علماء اھل سنت جنوب عراق ومتحدہ عراق کے رکن ، شیخ خالد عبدالوهاب الملا نے صحافیوں سےگفتگو میں حکومت کےتشکیل ہونے پہ شدید تنقید کرتے ہوئے کہا : ملک کما کان سیاسی بحران کا شکار ہے اور نئی حکومت کے تشکیل کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں کے مذکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں ۔
انہوں نے ملک کے موجودہ سیاسی حالات کے حل میں مراجع تقلید کی مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا: اب وہ وقت اگیا ہے کہ مراجع کرام جو ھمیشہ مختلف حالات میں عراق کے کام اتےرہے ہیں موجودہ حالات میں بھی مراجع کی میانجی گری بہت ضروری ہے تاکہ عراق موجودہ سیاسی بحران سے باہر اسکے ۔
شیخ خالد الملا نے عوام کو بھی ھوشیار رہنے کی تاکید کرتےہوئے کہا : عراقی عوام بھی پیش انے والے حالات کی بہ نسبت ھوشیار رہے اور سیاست مداروں پہ ثابت کردے کہ سیاسی سےکھیل سے غافل نہی ہے اور حکومت کی تشکیل کے اسباب سےمکمل طور پر اگاہ ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے