
رسا نیوزایجنسی کےرپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیتالله ناصر مکارم شیرازی نے نماز ظھر وعصر کے بعد شبستان امام خمینی (ره) حرم مطهر حضرت معصومه (س) میں پاکستان کے حادثہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : حکومت کے تمام اداروں نے ملک کر ان مصیبت زدہ افراد کی مدد کی ہے جو خود اپنی جگہ لائق تحسین ہے ۔
انہوں نے پاکستان کے سیلاب کو حکومت کی مدد سے کہیں زیادہ بالاتر جانا اور ملت ایران سے سیل زدہ پاکستانیوں کے امداد کی اپیل کی ۔
حضرت آیتالله مکارم شیرازی نےاپنی جانب سے 50 ھزار ڈالرکی مدد فراھم کرنے جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھم نے اس مدد کو مراجع تقلید وعلماء کرام کی جانب سے اھداء کیا ہے تاکہ وہ بھی اس کار خیر میں شامل رہیں ۔
انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہ ریڈ کراس کے ذمہ داروں نے اس مدد کے سلسلے میں کہا کہ اس مدد سے ھزار خیمے لگاکر ھزاروں لوگوں کے قیام کا انتظام کیا جاسکتا ہے کہا : ایران گورمنٹ نے قصد کیا ہے کہ 20 میلین افراد کے قیام کا انتظام کرے کہ یہ کام نہایت سخت ہے اور عوام کی مدد کا نیز مند ہے ۔
اس مرجع تقلید نے یاد دہانی کی : جتنے لوگ بھی میری باتوں کو سن رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ پاکستانی عوام کی مدد کریں کیوں ان مصیت زادہ کی حالت بہت ابترہے۔
انہوں نے ایک روایت کے ائینہ میں کہا : مسلمان اگر رات میں سوئے اور صبح بیدارہو اس حالت میں کہ ایک دوسرا مسلمان بھوکھا رہے تو وہ مسلمان نہی ہے ۔
حضرت آیتالله مکارم شیرازی نے کہا : خداوند متعال ان لوگوں پہ جو دنیا میں غرق ہیں اس حال میں کہ دنیا کے ایک دوسرے کونے میں بہت سارے لوگ بھوکھے ہیں اپنی رحمت نازل نہی کرے گا ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے