25 August 2010 - 18:42
خبر کا کوڈ: 1741
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
رسا نیوزایجنسی - تحقیقی وتعلیمی مرکز امام خمینی(ره) کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کا ارادہ ومشیت بغیر اللہ کی مشیت کےتحقق نہی پاتی ہے کہا : جولوگ دشمنی میں کفر اختیار کرتےہیں ھمیشہ جھنم میں رہیں گے ۔
آيت الله مصباح يزدي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق ، - تحقیقی وتعلیمی مرکز امام خمینی(ره) کے سربراہ ، آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے خطبہ فدک کی سلسلہ وار نشست میں جو دفتر رھبر معظم قم میں منعقد ہوتا ہے کہا : ھم حقیقت عمل خدا کو نہی سمجھ سکتے جیسا کہ خود اسے اچھی طرح نہی سمجھ سکتے ۔

انہوں نے مزید کہا : اگر مفروض ہو کہ ھر وہ چیز جسے نہی سمجھ سکتے انکار کیاجائے تو بہت ساری چیزوں کا انکار کرنا چاھئے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے فرمایا : خداوند تبارک و تعالی نے تمام موجودات کو اپنے ارادے سے خلق کیا ہے اور جب اس نے سب کی خلقت کی ہے تو ضرورہ ہے کہ خود ازلی ہو تاکہ سب کی خلقت کرسکے کیوں کہ ھم سبھی بغیر نمونہ کے کوئی چیز نہی بناسکتے ۔

تحقیقی وتعلیمی مرکز امام خمینی(ره) کے سربراہ نے بیان کیا : بعض روایا ت میں مذکور ہے کہ خداوند تبارک وتعالی نے اپنے لئے کچھ اسماء خلق کئے ہیں اوراس نے ایک نام خلق کیا ہے جو خود کی ذات میں ہے اور اس کی ذات اقدس سے باھر نہی ہے ۔

انہون نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خلق کے لفظ کا اللہ کے استعمال معروف معنی میں نہی ہے کہا : شاید مناسب ہی ہوکہ وہاں خلق جلوہ گری کے معنی میں ہے ۔

تحقیقی وتعلیمی مرکز امام خمینی(ره) کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کا ارادہ ومشیت بغیر اللہ کی مشیت کےتحقق نہی پاتی ہے کہا : جولوگ دشمنی میں کفر اختیار کرتےہیں ھمیشہ جھنم میں رہیں گے ۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬