26 August 2010 - 16:47
خبر کا کوڈ: 1743
فونت
سید مقتدی صدر:
رسا نیوزایجنسی - حجت الاسلام سید مقتدی صدر نے عراق کے حالیہ بمب دھماکے کو امریکا ککے مزید رہنے کا بہانہ بیان کیا ۔
سيد مقتدي صدر

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حجت الاسلام سید مقتدی صدر نے گذشتہ روز بیانیہ دے کرعراق کے حالیہ بمب دھماکے کی مذمت کی اور اس دھشت گردانہ حملے کو امریکا کے مزید رہنے کا بہانہ بیان کیا ۔

اس بیانیہ میں ایا ہے : خون الود ہاتھ اورعراقی عوام کے دشمنوں کی دشمنی ایک بار پھر نمایا ں ہوگئی اوردھشت گردانہ بمب دھماکے نے سیکڑوں بے گناہوں کو خون میں نہلادیا ، ہاسپیٹل زخمیوں سے لبریز ہوگئے ، اہ وبکا کی اوازیں ایک بار پھر سننے میں انے لگیں اوربہت سارے بچوں کے سروں سے ان کے باپ کا سایہ اٹھ گیا اور گرد تیمی نے انہیں اپنی اغوش میں لے لیا ۔

انہوں نے مزید بیان کیا : دھشت گردوں کی یہ جنایت اور گستاخی عراق کے غاصبوں کو مزید رہنے کا ایک اچھا بہانہ ہے افسوس حکام اورذمہ دار افراد جو ان غاصبین کے نکلنے کے خواھان ہیں عراقی عوام کے خلاف ہی میں پروگرام بنارہے ہیں ۔

سید مقتدی صدر نے تصریح کی : اس حال میں کہ دھشت گرد سیکڑوں بے گناہوں کا خون بہانے میں مصروف ہے اور عراق کے غاصبوں نے عراق کی عزت کو داو پر لگا رکھا ہے حکومت نے اپنے اسحلہ ان مظلوموں کی جانب تان رکھا ہے جو اس صورت حال پہ معترض ہیں ،ھم خداوند متعال سے التجا کرتے ہیں کہ اس بے چاری مظلوم عوام کو اس سامراجیت سے پنجے سے چھوڑا دے اور بے حس حکام سے نجات دلادے ۔

اس بیانیہ کے اختتام پہ ایا ہے : ملت عراق اس وقت بغیر پانی ، بجلی کے زندگی بسر رہی ہے ، سارے امکانات غاصبین اورحکام نے اپنے لئے مخصوص کررکھا ہے ھم خدا سے دست بہ دعا ہیں کہ اس مبارک شھرمیں عراقی عوام کے لئے سلامتی ، استقلال ، محبت وازادی عطا کرے اوردشمنوں کو جلد از جلد نیست ونابود کردے ۔





تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬