
رسا نیوزایجنسی کی گورنر افس کے روابط عامہ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قم کےگورنر حجت الاسلام موسی پور نے گورنر افس کے تمام اھل کاروں سے درخواست کی کہ رجحان کی صورت میں اس کار خیر میں شرکت کریں اور مصیبت زدہ پاکستانیوں کی مدد کریں ۔
انہوں نے اس جان لیوا حادثہ اظھار ھمدردی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا : پاکستان کے جان لیوا سیلاب نےجو جانی ومالی نقصان کا سبب بنا لاکھوں مسلمانوں خصوصا ھم ایرانیوں کا دل دکھا دیا ہے اور امت اسلامیہ کوالھی امتحان میں لاکھڑا کیا ہے یہ حادثہ اس وقت پیش ایا جب سارے مسلمان ماہ پر فیض وبرکت رمضان میں خداوند متعال کے مھمان ہونے جارہے تھے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے