26 August 2010 - 18:45
خبر کا کوڈ: 1747
فونت
رسانیوزایجنسی - محقق سیره امام حسن(ع) نے امام حسن مجتبی (ع) کی اخلاقی خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : امام حسن علیہ السلام کا زھد وتقوی اتنا زیادہ مشھور تھا کہ شیخ صدوق نے اس سلسلے میں مستقل کتاب لکھی ہے ۔
 امام حسن مجتبي (ع)

سیرت نگاری کے رکن ، حجت الاسلام مجتبی فرجی نے امام حسن علیہ اسلام کی ولادت پہ مبارک باد دیتے ہوئے رسانیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں اپ کی اخلاقی خصوصیات کا تذکرہ کیا ۔

تواضع وانکساری :

انہوں نے اپ کی انکساری کے سلسلے میں ابن شھر اشوب کی کتاب اور شرح نھج البلاغہ ابن ابی الحدید سے نقل کرتے ہوئے کہا : ایک روز اپ کا گزرناداروں کے پاس ہوا جو زمین پر بیٹھے روٹی کھارہے تھے ان لوگوں نے حضرت کو دعوت دی امام علیہ السلام اپنے گھوڑے سے اترائے اورفرمایا : ان الله لا یحب المستکبرین خداوند متعال مغروروں کو پسند نہی کرتا اور پھر حضرت نے ان کے ساتھ کچھ لقمہ کھایا اور اس کے بعد انہیں اپنےگھربلایا اور انہیں کھانا اور کپڑا دیا ۔

جود سخا :

کتاب الحیاه میں ذکر ہے کہ امام حسن مجتبی (ع) نے دوبار اپنا سارا مال تقسیم کردیا اور تین بار اپنےسارے مال کو اللہ کی راہ میں باٹ ڈالا انہوں نے اپنے جوتے تک بخش دیتے تھے ، امام حسن علیہ السلام ھرگز سائل کو رد نہی کیا کرتےتھے اور اسکے سوال کے اگے کبھی نہی، نہی کہا کہتے تھے اور جب حضرت سے معلوم کیا گیا کہ کیوں اپ سائل کو نہی ٹالتے تو اپ نے فرمایا : ھم خداسے مانگنے والے اور اس کی جانب راغب ہیں ھمیں شرم اتی ہے کہ ھم خود مانگنے والے ہوں اور کسی کو رد کردیں خداوند متعال نے ھمارے ساتھ ایسا ہی کیا ہے کہ اس نے اپنی نعمتیں ھمیں دی ہیں اور ھم لوگوں کو باٹ دیتے ہیں خوف اس کا ہے کہ اگر لوگوں کو نہ دیں تو وہ ھمیں اپنی نعمتیں نہ دے ۔
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬