29 August 2010 - 18:05
خبر کا کوڈ: 1753
فونت
کاظمین کے خطیب جمعه :
رسا نیوزایجنسی - کاظمین کے خطیب جمعه نے بعض سیاسی پارٹیاں جو دھمکی اور تند لحجے میں میں گفتگو کرتی ہیں عراق میں دھشت گردی کی حامی ہیں ۔
شيخ جلال الدين صغير

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، کاظمین کے خطیب جمعه حجت الاسلام شیخ جلال الدین صغیر نے نماز جمعہ میں جو مسجد براثا میں منعقد ہوا بغداد میں امینت کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا : جب سکیڑوں لوگ اپنے خون میں غوطہ ور ہیں اور حتی انتظامیہ بھی بم دھماکے کی زد میں ہے تو ایسے شھرکو امن نہی کہا جاسکتا بلکہ اس سلسلے میں خصوصی انتظامات ضروری ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امینتی مراکز میں دھشت گردوں کا نفوذ ہے کہا : گذشتہ ھفتے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ملیٹری بھرتی میں بم دھماکہ اس بات پر گواہ ہے کہ دھشت گردوں نے انتظامیہ میں نفوذ کررکھا ہے مگر افسوس ہےکہ کچھ سیاسی پارٹیوں کی زبان میں دھمکیاں موجود ہیں اور وہ بات سے عوام کو ڈرا رہے ہیں کہ اگر ان کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو پورے ملک میں بے امنی پھیل جائے گی ۔

حجت الاسلام صغیرنے نئی حکومت کی تشکیل میں تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا : الیکشن ہوئے چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر سیاسی افراد اب بھی اپس میں مذکرات کرنے میں مشغول ہیں ملک میں سیاسی بحران نے گھیر رکھا ہے مگر وہ ابھی تک خواب غفلت سے بیدار نہی ہورہے ہیں امید ہے کہ بہت جلد نئی حکومت تشکیل پائے گی ۔

کاظمین کے خطیب جمعه نے اعتراض شھریوں کا حق بتاتے ہوئےکہا : اگر عوام چین وسکون کی زندگی بسر کررہی ہوتی تو انہیں اعتراض کا حق نہ ہوتا مگر جب عوام کی بدترین صورت حال ہے اورانہیں مشکلات کا سامنا ہے تو پھر اعتراض انکا حق ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬