30 August 2010 - 19:18
خبر کا کوڈ: 1756
فونت
آیت‌الله مکارم شیرازی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اخلاقی واقتصادی مفاسد سےعوام پریشان ہے اوراس کے مقابل سکوت مناسب نہی ہے کہا: تمام وہ لوگ جو اخلاقی مفاسد کو ھرجھنڈی دیکھاتےہیں اس نتائج میں شریک ہیں ۔
آيت‌الله مکارم شيرازي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی نے اج نماز ظهر و عصرکے بعد شبستان امام خمینی‌ (ره) حرم حضرت معصومه(س) میں اخلاقی واقتصادی مفاسد سےعوام کی پریشانیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے مقابل سکوت مناسب نہی ہے ۔

انہوں نے اپنی تفسیری نشست میں اصحاب‌الحجر کی گفتگومیں بیان کرتے ہوئے کہ ناقہ ثمود کا ایک ادمی نے قتل کیا مگر قران کریم پوری قوم ثمود کو شریک بیا ن کرتا ہے اور اس سلسلے میں حضرت علی علیہ السلام کے جواب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: وجولوگ دوسرے کے اعمال پر راضی ہوتے ہیں وہ بھی شریک جرم ہوتے ہیں ۔

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے یا دہا نی کی : تمام وہ لوگ جو اخلاقی مفاسد کو ھرجھنڈی دکھاتے ہیں اور اس سلسلے میں راضی ہیں اور اسی طرح جولوگ اس کے مقابل سکوت کئے ہوئے ہیں برابر سےشریک ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتےہوئےکہ کچھ لوگ تقلید کے سلسلے میں تعجب کرتےہیں اوراس میں شبہات ایجاد کرتے ہیں کہا : تقلید زندگی کےتمام مسائل میں انجام پاتی ہے ، پڑھےلکھے اوربافھم انسان بھی چھوٹے سے چھوٹے مسئلہ میں دوسروں کی تقلید کرتےہیں بناء بران تقلید کی گفتگوکوئی نئی چیز نہی ہے جس میں شبہات ایجاد کئےجارہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جاھل ، جاھل کی تقلید کرے تو برے نتائج سامنے ائیں گے کہا : تمام بت پرستوں نے بت پرستی میں اپنے نیک افراد کی اطاعت کی اور اج پورے معاشرے میں خرافات کے رواج کی بنیاد یہ ہے کہ جاھل ، جاھل کی تقلید کررہا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬