30 August 2010 - 19:19
خبر کا کوڈ: 1757
فونت
آیت الله سبحانی :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله سبحانی نے خدا کی فراموشی انسان کی تمام مشکلات اورتباھی کی بنیاد بتاتے ہوئے کہا : اگر انسان خدا کو بھول بیٹھے اور مادیات میں ڈوب جائے توخود اپنی نابودی کے اسباب فراھم کرے گا ۔
آيت الله سبحاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کےمطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله جعفر سبحانی نے اج ظھر کے وقت اپنی سلسلہ وار تفسیر قرام کریم کی علمی نشست میں جو طلاب غیر ایرانی موجودگی میں مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہوئی سورہ حشر کی انیسویں ایت کی تفسیر فرمائی ۔

انہوں نے آیه « و لا تکونوا کالذین نسوالله فانسهم انفسهم ....» کی تفسیر میں کہا : جو لوگ اپنے نفس کی تربیت میں مشغول رہے ہیں خدا کی عنایتوں کے شاھد ہیں ۔

اس مرجع تقلید نے سورہ حشر کی انیسویں ایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خدا کی فراموشی انسانوں کی تمام مشکلات اورنابودی کا سبب ہے کہا : قران کریم نے ھمیں ایات والھی نشانیوں میں تدبر وتفکر کرنےکی دعوت دی ہے اور ھمیں جاننا چاھئے کہ خدا کی فراموشی تمام کمالات کے خاتمہ کا سبب ہے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے آیه شریفه «یا ایهاالذین آمنوا انتم الفقرا الی الله» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایت بیان گر ہےکہ ھم سبھی اللہ کےنیاز مند ہیں مگر فراموشی کے سبب تصور کرتے ہیں غنی اور بےنیاز ہیں ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے مزید کہا : خدا کی فراموشی کا لازمہ صفات خدا کی فراموشی ہے اور درحقیقت اگر انسان خدا کو بھول بیٹھے اور مادیات میں ڈوب جائے توخود اپنی نابودی کے اسباب فراھم کرتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : جولوگ خدا کو بھول جاتے ہیں گناھوں میں ڈوب جاتے اور پھر ھیروشیما جیسے حوادث جو لاکھوں بےگناھوں کے مارے جانے سبب ہوا پیدا کرتے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬