31 August 2010 - 14:05
خبر کا کوڈ: 1760
فونت
پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - شہادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر مجالس عزاء ، شب دعا، اعمال کا سلسلہ پورے پاکستان خصوصا سیلاب سے متاثر عاشقان ولایت کے خیموں اور کھلے آسمان تلے جاری رہا ۔
ماتمي جلوس

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان میں بد ترین سیلاب کے باعث بھی عاشقان ولایت کا مذہبی جوش و خروش کم نہیں ہوا اور گھروں کے تباہ ہونے اور مال املاک کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد بھی عزاداران امام علی علیہ السلام خیموں اور کھلے آسمان تلے شہادت امیر المومنین علیہ السلام کی یاد منا ئی اور حجۃ اللہ حضرت امام زمان عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کو پرسہ پیش کیا۔

ماہ رمضان المبارک کی انیسویں شب ، شب ضربت مولا ئے کائنات حضرت علی علیہ السلام اورشب لیلۃ القدر کی مناسبت سے اعمال شب قدرعقیدت کے ساتھ انجام دئے گئے نماز فجرکے بعد امیر المومنین علیہ السلام کو لگنے والی ضربت کی مناسبت سے خصوصی جلوس عزاء نکالے گئے جس عاشقان امام علی علیہ السلام نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر کے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا خصوصا امام زمانہ (عج) کو پرسہ پیش کیا۔

پاکستان کےمختلف شھروں پاراچنار، کوہاٹ، ہنگو، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چکوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، رحیم یار خان، صادق آباد،سکھر، خیر پور، لاڑکانہ ، جیکب آباد، شکار پور، حیدرا ۤباد، کراچی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء کا سلسلہ شروع ہوا۔

واضح رہے کہ شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء کا سلسلہ اکیس رمضان المبار ک تک جاری رہے گا اور اکیس رمضان المبارک کو ملک بھر میں شہادت حضرت علی علیہ السلام کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جس میں پیروان امام علیہ السلام اپنے مظلوم مولا کو پرسہ دیں گے۔



تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬