31 August 2010 - 18:26
خبر کا کوڈ: 1770
فونت
علماء کی موجودگی میں :
رسا نیوزایجنسی - آیت‌الله فقیه یزدی کے جسم اطھر کی علماء ودانشوروں کی موجودگی میں قم میں تشیع وتدفین کی گئی ۔
آيت‌الله فقيه يزدي کي تشيع

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مرحوم آیت‌الله محمدحسین احمدی فقیه یزدی کی تشیع جنازہ حوزه علمیه قم کے اعلی سطح کے اساتذہ ، دانشوروں ، طلاب ، افاضل ومختلف طبقے کی عوام کی موجودگی میں اج ظھر سے پہلے قم میں کی گئی ۔

اس رپورٹ کے مطابق ، آیت‌الله فقیه یزدی کی تشیع جنازہ اج صبح مسجد امام حسن عسگری (ع) کے سامنے سے حرم مطهر حضرت معصومه (س) کی سمت کی گئی اور اس تشیع جنازہ میں ایات عظام حوازات علمیہ کے سربراہ ، مرتضی مقتدایی، حوازات علمیہ کونسل کے رکن ، سیدهاشم حسینی بوشهری، جامعه مدرسین حوزه علمیه قم کے رکن ، جواد فاضل لنکرانی، امام جمعه قم، حجج‌الاسلام و المسلمین سیدمحمد سعیدی ، حضرت آیت‌الله سیستانی کے نمائندہ ، سید جواد شهرستانی، حجت الاسلام قم کے گورنر، محمدحسین موسی‌پور ودیگران موجود تھے ۔

آیت‌الله فقیه یزدی کےجنازہ کی تشیع کے بعد حرم حضرت معصومه (س) میں مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله وحید خراسانی نے نماز جنازہ پڑھائی اور انہیں حرم مطھر حضرت معصومہ (س) میں دفن کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ آیت‌الله احمدی فقیه یزدی اتوار کے روز ایکسیڈینٹ کی بناء پر 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئے وہ حضرات آیات عظام گلپائگانى، اراکى، محقق، فکور، حاج شیخ مرتضى حائرى، طباطبایى سلطانى بروجردى، بهاءالدینى و میرزا هاشم آملى کے شاگردوں میں شمار کئے جاتے تھے ۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬