آیت الله قبلان :

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، مجلس اعلاء اسلامی لبنان کے سربراہ نے گذشتہ روز لبنان کو اخوت وبرادری کا ملک ، قومی اتحاد ویکجہتی اور ھر تعصب وفرقہ گرائی سے عاری بتاتے ہوئے کہا : لبنانی افراد ایک دوسرے کی توھین کرنے سے پرھیز کریں ، ایک دوسرے کی پشت پناہی کرتے ہوئے اپنی سرزمین کا تحفظ کریں ۔
مجلس اعلاء اسلامی لبنان کے سربراہ نے مزید کہا : یہ اختلافات لبنان کی ترقی کے راستے میں روڑا ہے جو اس کی انحطاط کا باعث ہوگا ۔
انہوں نے اسرائیل کو لبنان کا حقیقی دشمن بتاتے ہوئے کہا : فقط غاصب اسرائیل ھمارا دشمن ہے اور ھمیں اس کے مقابل اتحاد ویکجہتی کے ساتھ استقامت کرنی چاھئے ، ملت ، فوج ، مزاحمتی تحریکیں سبھی ایک پیلٹ فارم پر اکٹھا ہوکر اس دین وانسانیت کے دشمن سے مقابلہ میں اتریں اور اس کے بدترین نقشے کو نقش بر اب کردیں ۔
آیت الله قبلان نے مزید تاکید کی : لبنان اج بھی اسرائیل سے خطرے میں لبنانی حضرات اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ملک کی حفاظت کریں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے