29 August 2009 - 17:47
خبر کا کوڈ: 192
فونت
رسا نیوز ایجنسی - سید عبدالعزیز الحکیم کے انتقال پر شہر لکھنؤ کے اداروں اور امام بارگاہوں میں تعزیتی جلسہ اور مجلسیں منعقد ہوئیں ۔
حکيم

 

رسا نیوز ایجنسی کے خبر نگار کے رپورٹ کے مطابق ، مجلس اعلائ اعراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عبدالعزیز الحکیم کے انتقال کی خبر سنتے ہی مومنین کا دل غم میں ڈوب گیا ، اور علماء نے اپنے شدید رنج غم کا اظہار کرتے ہوئے تمام امت مسلمہ بالخصوص اعراق کے مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور مرحوم کے لئے دعائیں خیر کی ۔


مجلس اعلائ اعراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عبدالعزیز الحکیم کے انتقال کی خبر جیسے ہی موصول ہوئی لکھنؤ میں غم کی لہر دوڑ گیٔ مدرسوں اور دینی اداروں امام بارگاہوں میں جلسے منعقد کئے گئے اور علماء نے اپنے شدید رنج غم کا اظہار کرتے ہوئے تمام امت مسلمہ بالخصوص اعراق کے مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور مرحوم کے لئے دعائیں خیر کی ۔


 ادارہ اصلاح میں ایک تعزیتی جلسہ جناب علی مہدی تقوی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں مولانا سید محمد سبطین باقری نے سید عبد العزیز حکیم کے مختصر حالات زندگی بیان کئے اور مدیر اصلاح مولانا سید جابر باقری جوراسی کا موصول تعزیتی پیغام بڑھا جس میں مولانا جابر جوراسی نے کہا کہ مرحوم نے مظلوم اعراقی عوام کے لئے ہمیشہ صدام کی ظالم حکومت کے خلاف جد و جہد کی اور متعد بار جیل گئے اعراق میں امن و امان قامٔ کرنے میں مرحوم کا بہت بڑا کردار رہا ۔ مرحوم کے خانوادہ کو، اعراقی عوام کو خداوند عالم صبر عنایت کرے اور مرحوم کے درجات کو بلند کرے ۔


 درگاہ حضرت عباس میں بھی تعزیتی جلسہ اور مجلس کا اہتمام کیا گیا جلسہ کا آغاز مولوی حیدر حسن اور قاری طاہر نظمی نے تلاوت کلام پاک سے کیا مولانا سید حمید الحسن امیر جامعة ناظمیہ نے مجلس کو خطاب کیا اپنے بیان میں مولانا نے خانوادۂ حکیم کے علمی و ملی خدمات بیان کئے اور کہا حجت الاسلام سید عبدالعزیز الحکیم نے اعراق میں بہت ہی اہم کردار ادا کیا ۔ آخر میں مصایب کربلا بیان کئے مجلس کے بعد طلباء نے نوحہ و ماتم کیا جلسہ میں مولانا منظر صادق، مولانا جعفر عباس، مولانا عاصف ، مولانا فائز باقری، مولانا ممتاز جعفر، مولانا سید سبطین باقری، مولانا سید ثقلین باقری ،ریاستی وزیر انتظار عابدی اور کثیر تعداد میں علماء و طلاب جامعہ موجود تھے ۔


 آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کا ایک تعزیتی جلسہ بورڈ کے دفتر اودھ پوأنٹ نخاص میں نأب صدر مولانا سید محمد تقی رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں حجت الاسلام سید عبدالعزیز الحکیم کی رھلت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا، مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آپ کے علمی خانوادہ کی خدمات کا ذکر کیا ۔ جلسہ میں مولانا صائم مہدی، مولانا محمد رضا، مولانا جعفر عباس ، مولانا ظہیر احمد افتخاری، مولانا یعسوب عباس کے علاوہ علماء و خطباء و مومنین نے شرکت کی۔


 حوزہ علمیہ جامعة التبلیغ ، المومل کلچرل فاونڈیشن ، آل انڈیا شیعہ حسینی فنڈ ، ادیب الہندی میموریل سوسأٹی ، کی جانب سے بھی حجت الاسلام سید عبدالعزیز الحکیم کے انتقال پر جلسات کا اہتمام کیا گیا جن میں مرحم کی خدمات کا ذکر کرتے ہوۓ تعزیت عرض کی گیٔ اور مرحوم کے لۓ خصوصی دعایں بھی کی گٔیں ۔


تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬