ديوانيه عراق کے امام جمعہ :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، آيت الله سيستاني کے نمائندہ ، حجت الاسلام سيد حسن زاملي نے ديوانيہ عراق ميں نماز جمعہ کے خطبوں ميں جو مسجد امام حکيم (رہ) ميں منعقد ہوا عراق کي انتظامي اورمالي بد عنوانيوں پہ شديد اعتراض کرتے ہوئے کہا : ظالموں کے ظلم سے اگاہ کرنا اور مظلوموں ومجاھدين کي حمايت کرنا ديني فريضہ ہے اورمعاشرے کي اصلاح علماء و حوزات علميہ کے اھم وظائف ميں سے ہے لازم ہے کہ عوام کے قدم بہ قدم اس تفرقہ اميز تحريک سے مقابلہ کريں ?
انہوں نے مزيد کہا : حکومتي ادارے ، وزارت خانے اور انتظاميہ ميں بدعنوانياں بہت حد تک بڑھ چکي ہيں ، اس وقت شاھد ہيں کہ وہ مجاھدين جنھوں ميں اپني عمراور جواني دين کي راہ ميں صرف کردي اس وقت خانہ نشين ہوچکے ہيں اور جو لوگ شھداء کے سروں کو جوتوں کي ٹھوکروں سے اچھالتے رہے ہيں اس وقت منصب اقتدار پر بيٹھے ہيں اور عوام کي حق تلفي ميں مشغول ہيں ?
حجت الاسلام زاملي نے سياست مداروں کو عوام پہ توجہ رکھنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : ضروري ہے کہ سياست مدار افراد ذاتي اور حزبي مسائل سے کنارہ کشي کرتے ہوئے عوام کي خدمت کو اپنا وظيفہ قرار ديں ?
ديوانيه عراق کے امام جمعہ نے مزيد کہا : ويکي ليکس کے ذريعہ منتشرہ رپورٹ ايک نيا گيم ہے جس کے ذريعہ عراق ميں ايک بار پھر سياسي بحران پيدا کرنا چاھتے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے