مجلس وحدت مسلمين :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ترجمان علامہ حسن ظفر نقوي ،صوبائي سيکرٹري جنرل مولا نا مختار امامي، سکھر کے سيکرٹري جنرل مولانا عبد اللہ مطہري اور حيدر آباد کے سيکرٹري جنرل مولانا غلام رضا نے سکھر ميں ايک پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے محرم الحرام ميں مجالس اور جلوس ہائے عزاء کے پروگراموں کے لئے بہترين سيکورٹي انتظامات کو يقيني بنانے کا مطالبہ کيا ?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ترجمان نے تاکيد کي : ھم فروغ عزاداري کے لئے ہر قسم کي قربانياں دينے کے لئے تيار ہيں اور دشمن کي کسي سازش کو کامياب نہيں ہونے ديں گے?
انہوں نے عزاداري کو تشيع کا جزلاينفک بتاتےہوئےکہا : شہدائے ملت جعفريہ پاکستان نے اسي عزاداري کي خاطر اپني جانوں کا نذرانہ ديا ہے جس کو زندہ رکھنا آج ہماري اولين ذمہ داري ہے?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ شہداء کے خون کي تاثير ہے کہ آج دشمن اسلام امريکہ اور اسرائيل اپنے گھناؤنے عزائم ميں کامياب نہيں ہوپا رہے ہيں کہا : حکومت کو چاہئے کہ ملک بھر ميں عزاداري کے تحفظ کو يقيني بنائے اور ايسے انتظامات کرے جس سے دہشت گردوں کو حوصلے پست ہوں ?
انہوں نے امت مسلم کے درميان اتحاد پر زور دتے ہوئے کہا : اتحاد دشمنوں کے خلاف ايک مضبوط ہتھيار ہے جس دشمن کو پسپا کياجاسکتا ہے ?
قابل ذکر ہے کہ اس پريس کانفرنس ميں مجلس وحدت مسلمين پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹي سيکرٹري جنرل ذکي عابدي ،ميثم رضا اور ديگران موجود تھے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے