ماه محرم کے نزديک ہونے پر :

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، يہ پروگرام سيکڑوں غير ايراني طلاب کي موجودگي ميں منعقد کيا گيا جس ميں عالمي مواصلات کے ڈائريکٹر، حجت الاسلام خراساني نژاد نے اپني تقريرميں کہا : اس مرکز نے ابھي تک 13 هزار طلاب کو فارغ التحصيل کيا ہے جو اس وقت مختلف ممالک ميں تدريس وعلمي وثقافتي سرگرميوں ميں مشغول ہيں ?
انہوں نے مزيد کہا : اس مرکز نے فارغ التحصيل افراد سے استفادہ کرنے کي غرض سے ايک سائٹ کا بھي افتتاح کيا ہے جس ميں ارزشمند مقالات موجود ہيں ?
حجت الاسلام خراساني نژاد نے شعبہ مبلغين کي تفصيل بتاتے ہوئے کہا : اس شعبے نے ابھي تک چار مرتبہ مبلغين کو مخلتف علاقے ميں ارسال کيا ہے ?
اس اجتماع کے ايک دوسرے مقرر حجت الاسلام حسن ملک محمدي نے غدير، عاشورا و انتظار کو اسلام کے تين بنيادي ارکان بتاتے ہوئے کہا : حقيقي اسلام غدير، عاشورا و انتظار پر مبتني ہے ، اسلام کي جڑيں غدير ، اس کا تنہ عاشوراء اور انتظار اس کا ميوہ ہے اور تينوں کي بنياد قران کريم ہے ?
انہوں نے ايہ بلغ کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : قران تمام زمانے اور تمام نسلوں کے لئے ہے جيسا کہ پيغمبر اسلام (ص) نے پيغام غدير کو سبھي تک پہونچايا ھماري بھي ذمہ داري ہے کہ اس سلسلے ميں اپنے وظائف پر بہ خوبي عمل کريں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے