قائد انقلاب اسلامي سے لبنان کے وزير اعظم کي ملاقات ميں ؛

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے آج لبنان کے وزير اعظم سعد حريري نے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کي? ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي نے لبنان کو ايک اہم اور اسرائل کے مقابلے ميں پہلي صف ميں کھڑا ہوا ملک قرار ديا اور فرمايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران، لبنان کو نماياں، پيشرفتہ، خوش بخت اور پوري طرح آباد ديکھنا چاہتا ہے?
آپ نے فرمايا کہ ايران لبنان کي ترقي و پيشرفت کے سلسلے ميں کسي بھي مدد سے دريغ نہيں کرے گا?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ لبناني عوام کي خوشبختي و خوشحالي ايران کے لئے باعث مسرت ہے، اسي طرح لبناني عوام کي مشکلات اور مسائل ايران کے لئے تکليف کا باعث ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے تہران ميں لبناني اور ايراني حکام کے مذاکرات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ مختلف شعبوں ميں دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دينے کے لئے زمين ہموار ہے لہذا خاص طور پر تجارتي، ترقياتي اور تعميراتي شعبوں ميں تعاون کو وسعت ديني چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے لبنان پر اسرائيل کي مسلسل جاري جارحيتوں اور صيہوني حکومت کي جارحانہ خو کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ اگر صيہوني حکومت کا بس چلے تو وہ بيروت حتي طرابلس سے بھي آگے نکل جائے اور شام کا محاصرہ کر لے ليکن (اسلامي) مزاحمت اس کے سامنے ايک بڑي رکاوٹ کي حيثيت سے موجود ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ لبنان واحد عرب ملک ہے جس نے اسرائيل کو شکست دي ہے اور مزاحمت واحد طاقت کہ لبنان کے دشمن جس کا مقابلہ نہيں کر پا رہے ہيں، بنابريں اس کي قدر کرنا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ جب تک صيہوني حکومت کا وجود ہے اس وقت تک لبنان کو اسلامي مزاحمت کي ضرورت ہے?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے جناب سعد حريري اور حزب اللہ کے سربراہ سيد حسن نصر اللہ کے اچھے روابط پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے فرمايا کہ يہ تعلقات پہلے سے زيادہ مضبوط ہونا چاہئے?
آپ نے فرمايا کہ ايران لبنان کي خود مختاري اور اتحاد کا حامي ہے، لبنان کئي مذاہب والا ملک ہے اور برسہا برس سے مختلف اديان اور فرقوں کے لوگ پرامن بقائے باہمي کے اصول کي پابندي کے ساتھ زندگي بسر کرتے رہے ہيں ليکن کچھ عناصر فرقہ وارانہ اور مذہبي کشيدگي اور تنازعات کو ہوا دينے کي کوشش کر رہے ہيں جن کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے چند سال قبل لبنان کے سابق وزير اعظم سے اپني ملاقات کا حوالہ ديتے ہوئے لبنان کي ترقي کے لئے ان کي کوششوں کو ياد کياـ
اس ملاقات ميں پروٹوکول کے مطابق ايران کے نائب صدر جناب رحيمي بھي موجود تھے?
لبنان کے وزير اعظم سعد حريري نے قائد انقلاب اسلامي سے اپني ملاقات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامي جمہوريہ ايران کو لبنان کا دوست اور برادر ملک سمجھتے ہيں جو سختيوں کے دور ميں ہميشہ لبناني عوام کا معاون و مددگار رہا ہے?
انہوں نے کہا کہ لبناني حکومت اقتصادي، سياسي اور ثقافتي شعبوں ميں ايران کے ساتھ اپنے تعلقات کو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے ميں دلچسپي رکھتي ہے?
لبناني وزير اعظم نے کہا کہ ان کے ملک کي حکومت قومي وفاق کي حکومت ہے جس ميں تمام حلقوں اور اہم جماعتوں کے نمائندے شامل ہيں?
انہوں نے کہا کہ لبناني حکومت کا سب سے بڑا مقصد قومي اتحاد کي تقويت و حفاظت کرنا، اشتراکات کے دائرے ميں آگے بڑھنا اور جارحيتوں کا مقابلہ کرنا ہے? انہوں نے کہا کہ لبنان ميں کسي بھي طرح کے اختلاف سے اسرائيل کو فائدہ پہنچے گا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے