02 December 2010 - 13:26
خبر کا کوڈ: 2149
فونت
سيد حسن ظفر نقوي:
رسا نيوزايجنسي – حجت الاسلام سيد حسن ظفر نقوي نے کراچي ميں موجود کالعدم دہشت گرد تنظيم سے آہني ہاتھوں سے نمٹے،ٹارگٹ کلنگ ميں ملوث دہشت گردوں کو فوري بے نقاب کئے جانے کي مانگ کي ?
مجلس وحدت المسلمين

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ترجمان علامہ سيد حسن ظفر نقوي نے شيعہ عمائدين کے قتل عام پرناکارہ حکومت پہ سواليہ نشان لگاتے ہوئے کہا : حکومت اپني ذمہ داريوں کا ادراک کرتے ہوئے کراچي ميں موجود کالعدم دہشت گرد تنظيموں کے دہشت گردوں سے آہني ہاتھوں سے نمٹے،شيعہ نوجوانوں کي ٹارگٹ کلنگ ميں ملوث دہشت گردوں کو في الفور بے نقاب کرے?

انہوں نے معروف شيعہ رہنما نير زيدي کي ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا : پورے ايک سال گذرنے کے باجود ابھي تک حکومت سانحہ عاشورا، سانحہ اربعين سميت ديگر دہشتگردي کے واقعات جن ميں حضرت عبد اللہ شاہ غازي کے مزار مقدس پر ہونےوالے بم دھماکے بھي شامل ہيں ، کے اصل محرکات کو گرفتار کرنے ميں ناکام رہي ہے جبکہ دوسري جانب ايک ہفتہ کے اندر دو شيعہ نوجوانوں کي ٹارگٹ کلنگ اور شہر ميں کالعدم دہشت گرد تنظيموں کے خطر ناک دہشت گردوں کي موجودگي حکومت کي نا اہلي کا منہ بولتا ثبوت ہيں?

مجلس وحدت المسلمين پاکستان کے مرکزي رہنما نے مزيد تاکيد کي : اگر بے گناہ شيعہ عمائدين اور نوجوانوں کے قتل و غارت گري کا سلسلہ جاري رہا اور حکومت نے کوئي خاطر خواہ حکمت عملي وضع نہ کي تو احتجاجاً تحريک چلائي جائے گي جس کا دائرہ حکومتي ايوانوں تک پھيلا ديا جائے گا?

انہوں نے پير کے روز دہشتگردوں کے ہاتھوں شہيد ہونے والے معروف شيعہ رہنما او ر پاسبان عزاء کے باني ورکن نيئر زيدي کي شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے ان کے قاتلوں کي جلد گرفتاري اور انہيں عبرتناک سز دينے کا مطالبہ کيا?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬