قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رسا سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق پہلے "اسٹريٹيجک افکار" اجلاس ميں قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي اور ديگر دسيوں مفکرين، دانشوروں، يونيورسٹي کے اساتذہ اور ديني علوم کے مرکز سے وابستہ صاحب رائے افراد نے شرکت کي?
بدھ کي رات منعقد ہونے والے اس اجلاس ميں پيشرفت کے اسلامي-ايراني نمونے کي خصوصيات، پہلوؤں اور بنيادوں کا جائزہ ليا گيا? چار گھنٹے سے زيادہ دير تک چلنے والے اس اجلاس ميں پہلے چودہ مفکرين اور دانشوروں نے پيشرفت کے ايراني و اسلامي نمونے کے سلسلے ميں اپنے اپنے نظريات اور موقف پيش کئے? اس کے بعد قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ملک کي ممتاز شخصيات اور مفکرين کي خدمات حاصل کرکے اس اہم نمونے کي تدوين کي ضرورت پر زور ديا اور "فکر، علم، زندگي اور روحانيت" کو اسلامي و ايراني نمونے کے اہم پہلوؤں سے تعبير کيا?
آپ نے فرمايا کہ يہ نمونہ ملک کے مستقبل اور اہم منصوبوں کے لئے سب سے بنيادي اور ترجيحي دستاويز قرار پائے گا? آپ نے اجلاس ميں اساتذہ، مفکرين اور دانشوروں کے تحقيقي مقالوں اور بيانوں کي قدرداني اور اس پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اسے ملک کے دانشوروں اور مفکرين کے اندر پنہاں بے پناہ صلاحيتوں کا غماز قرار ديا اور اس کي اہميت پر روشني ڈالتے ہوئے فرمايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں اس قسم کا اجلاس پہلے کبھي منعقد نہيں ہوا?
آپ نے اسٹريٹيجک افکار اجلاس کا سلسلہ جاري رہنے کي ضرورت پر زور ديا اور ان اجلاسوں کا ايک اہم مقصد ملک کے بنيادي اور بڑے امور ميں مفکرين اور دانشوروں کو دخيل کرنا بتايا?
آپ نے فرمايا کہ ملک کے اندر بہت سے انتہائي اہم اور بڑے کام ہيں جن کي انجام دہي ميں ممتاز شخصيات اور دانشوروں کي صلاحيتوں سے استفادہ کئے جانے کي ضرورت ہے اور اس کا لازمي نتيجہ ملک کے بڑے امور ميں مفکرين کي شراکت اور تعاون ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے ان اجلاسوں کا ايک اور مقصد بڑے مسائل کے سلسلے ميں مفکرين اور دانشوروں کے درميان بحث و گفتگو کو عام کرنا اور پھر اسے معاشرے کي عوامي سطح پر پھيلانا بتايا?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ان نشستوں کا ايک اور مقصد ملک کے مستقبل کے لئے صحيح راستے کا تعين اور پھر اس راستے کو ہموار کرنا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے ان اجلاسوں ميں نتيجہ اخذ کرنے ميں کسي بھي طرح کي عجلت پسندي سے اجتناب کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ پيشرفت کے ايراني و اسلامي نمونے کي تدوين، ايک دراز مدتي عمل اور پر اميد رہے بغير ممکن نہيں ہے اور ساتھ ہي مناسب رفتار بھي اس سلسلے ميں لازمي ہے?
آپ نے فرمايا کہ پيشرفت کے ايراني و اسلامي نمونے ميں اہداف معين رہتے ہيں تاہم حالات اور وقت کے تقاضے کے مطابق ممکن ہے کہ اسٹريٹيجي ميں اصلاح اور تبديلي کي جائے اور يہ خصوصيت نمونے ميں لچک کي گنجائش کي علامت ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے "پيشرفت کے ايراني و اسلامي نمونے" کے چاروں الفاظ کي وضاحت کرتے ہوئے "نمونے" کو ايک جامع نقشہ قرار ديا اور فرمايا کہ جامع نقشہ نہ ہونے کي صورت ميں گزشتہ تيس سال کے بعض اقتصادي اور ثقافتي امور کي طرح ہم متضاد اقدامات سے دوچار ہوں جائيں گے?
قائد انقلاب اسلامي نے نمونے کے لئے "اسلامي" ہونے کي قيد کي وجہ بيان کرتے ہوئے فرمايا کہ اس نمونے کے اہداف، اقدار اور طريقوں کا اسلامي تعليمات اور معارف پر استوار رہنا ضروري ہے? آپ نے فرمايا کہ ہمارا معاشرہ اور ہماري حکومت اسلامي ہے اور ہميں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اسلامي مآخذ اور سرچشموں کي مدد سے اپنے لئے پيشرفت کے نمونے کي تدوين کرنے پر قادر ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے "ايراني" کي صفت کے تعين کي وجہ بيان کرتے ہوئے پيشرفت کے اس نمونے ميں ايران کي تاريخي، جغرافيائي، ثقافتي، اقتصادي اور سماجي خصوصيات اور صفات کو مد نظر رکھے جانے کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ ان سب باتوں کے علاوہ اس نمونے کو وضع کرنے والے ايراني مفکرين ہيں اور يہ نمونہ در حقيقت ملک کے مستقبل کا خاکہ کھينچنے کي اس سرزمين کے دانشوروں کي مساعي کا عکاس بھي ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے ترقي کے بجائے پيشرفت کے لفظ کے انتخاب کي وجہ بيان کرتے ہوئے فرمايا کہ ترقي، عالمي سطح پر رائج ايک اصطلاح ہے جس کے اپنے خاص مفاہيم اور تقاضے ہيں جن سے ہم متفق نہيں ہيں، اسي بنا پر ہم نے پيشرفت کا لفظ استعمال کيا ہے، ويسے بھي دوسروں کے مفاہيم کے عاريتا استعمال سے گريز، اسلامي انقلاب کي تاريخ ميں پہلے بھي ہوتا رہا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے مطلوبہ صورت حال اور منزل کے تعين اور موجودہ صورت حال سے اس منزل تک رسائي کے راستے کي نشاندہي کو پيشرفت کے نمونے کي تدوين کے عمل کي ضروريات ميں قرار ديا اور فرمايا کہ "اسلامي و ايراني" الفاظ کے استعمال کا مطلب دوسروں کے صحيح تجربات اور کاميابيوں سے استفادہ نہ کرنا ہرگز نہيں ہے? ہم اپنے اس سفر ميں کھلي ہوئي آنکھوں سے ہر صحيح علم و معرفت کا انتخاب کريں گے?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے کے سلسلے ميں تمام سوالات پيش کئے جانے اور ان کے جواب دئے جانے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے فرمايا کہ ايک سوال تو يہي ہے کہ اس نمونے کے تعين کے لئے موجودہ زمانے کا انتخاب کيوں کيا گيا؟ اس سوال کا جواب يہ ہے کہ گزشتہ تيس برسوں کے دوران جمع ہونے والے تجربات اور معلومات سے ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ دور اس سفر کي شروعات کے لئے بہت مناسب دور ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے مزيد فرمايا کہ بعض لوگوں کا يہ خيال ہے کہ اس نمونے کي تدوين کے لئے ملک ميں فکري توانائياں موجود نہيں ہيں ليکن بے پناہ امکاني صلاحيتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ايراني مفکرين اور نظريہ پرداز اس نمونے کي تدوين کي صلاحيت و استعداد سے سرشار ہيں اور ايسا ہوکر رہے گا?
قائد انقلاب اسلامي نے پيشرفت کے نمونے کے ميدانوں کي تشريح کرتے ہوئے فکر و علم، زندگي و روحانيت کي جانب اشارہ کيا اور فرمايا کہ پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے کي تدوين اس انداز سے انجام دي جاني چاہئے کہ وہ معاشرے کو مفکر و اہل نظر معاشرہ بنا دے اور تدبر و تفکر اور نئے افکار و نظريات کو معاشرے کي ايک نماياں حقيقت ميں تبديل کر دے?
قائد انقلاب اسلامي نے پيشرفت کے نمونے کي تدوين ميں فکري ميدان ميں پيشرفت کي اسٹريٹيجي اور لوازمات کي نشاندہي اور تعليم و تربيت نيز ذرائع ابلاغ سميت متعلقہ وسائل پر توجہ کو ضروري قرار ديا?
قائد انقلاب اسلامي نے علم و دانش کے ميدان کو بھي پيشرفت کے اہم ميدان سے تعبير کيا? آپ نے فرمايا کہ علمي خود انحصاري کے لئے جاري کوششيں اور خلاقيتيں مزيد سرعت کے ساتھ جاري رہنا چاہئے اور ہمہ جہتي اور گہري علمي پيشرفت کي راہوں کا تعين ہونا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے ميں زندگي کے بنيادي امور جيسے سيکورٹي، انصاف، رفاہ، آزادي، حکومت، خود مختاري اور قومي وقار کو ضروري قرار ديا اور فرمايا کہ پيشرفت کے اس نمونے ميں شبعہ ہائے زندگي پر بھرپور توجہ ضروري ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے روحانيت کو بھي چوتھا اور انتہائي اہم ميدان قرار ديا جس پر پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے کي تدوين کے پيچيدہ اور طولاني عمل ميں توجہ دئے جانے کي ضرورت ہے کيونکہ روحانيت تمام امور اور ميدانوں ميں حقيقي پيشرفت ما حصل ہے?
آپ نے فرمايا کہ امام زمانہ عليہ السلام کے ظہور کے زمانے ميں انسانوں کي زندگي ايک حقيقي اسلامي زندگي کا صحيح نمونہ ہوگي? آپ نے فرمايا کہ انسان اپني چند ہزار سالہ تاريخ ميں مسلسل زندگي کے پيچ و خم سے گزرتا رہا ہے اور امام زمانہ عليہ السلام کے ظہور کے زمانے ميں حقيقي پيشرفت کي شاہراہ پر پہنچے گا تاہم اس کے لئے بلا وقفہ سعي و کوشش کي ضرورت ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے اپني گفتگو ميں پيشرفت کے نمونے کي اسلامي خصوصيت پور توجہ رکھنے کي ضرورت پر زور ديا? آپ نے اس نمونے ميں "توحيد و يکتا پرستي" کو خاص اہميت کا حامل قرار ديا اور فرمايا کہ اگر اللہ تعالي پر عقيدے اور اس عقيدے کے التزام کو انساني زندگي ميں عام کر ديا جائے تو انساني زندگي کي مشکلات حل ہو جائيں گي اور حقيقي پيشرفت کا باب وا ہو جائے گا?
قائد انقلاب اسلامي نے پيشرفت کے اس نمونے کے تحت آخرت اور اخروي حساب کتاب پر اعتناء کو سختيوں کو ہنسي خوشي برداشت کرنے اور ايثار و قرباني کي ترويج کا باعث قرار ديا اور فرمايا کہ يہ بنيادي اور تقدير ساز مفہوم پيشرفت کے ايراني و اسلامي نمونے ميں ہي صحيح طور پر سامنے آتا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي نقطہ نگاہ سے دنيا و آخرت کي ايک دوسرے سے وابستگي اور انسان کو حاصل مرکزي مقام و منزلت کو پيشرفت کي اسلامي ماہيت کا جز قرار ديا?
قائد انقلاب اسلامي کے مطابق اسلام ميں انسان کو محوري نقطہ قرار دئے جانے اور مغرب کے مادہ پرست مکتب فکر ميں اسے بنيادي حيثيت دئے جانے ميں بہت فرق ہے?
آپ نے فرمايا کہ اسلام کا مقصد انسان کي نجات و سعادت ہے اور اس نقطہ نگاہ سے عدل و انصاف، رفاہ و آسائش، تحفظ و سلامتي اور عبادت و مناجات مقدمات يا ذيلي اہداف ہيں اور اصلي ہدف يہ ہے کہ انسان خوشبخت ہو جائے?
قائد انقلاب اسلامي نے اسلام کے نقطہ نگاہ سے انسان کو صاحب اختيار، ذمہ دار اور ہدايت الہي سے سرشار قرار ديا اور پيشرفت کے نمونے ميں اس نقطہ نگاہ کے انعکاس کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے فرمايا کہ اس نقطہ نگاہ سے جمہوريت انسانوں کا حق ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا فريضہ بھي قرار پاتي ہے اور کوئي بھي يہ کہہ کر دامن نہيں چھڑا سکتا کہ معاشرے کي بھلائي يا برائي سے مجھے کچھ لينا دينا نہيں ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے ميں اسلامي نقطہ نگاہ کے مطابق حکومت کي حقيقت پر توجہ دينے کي ضرورت پر بھي زور ديا?
آپ نے فرمايا کہ اسلام ميں شخصي صلاحيتوں کي اہميت اس لحاظ سے ہے کہ جو شخص بھي کوئي عہدہ اور کوئي انتظامي ذمہ داري قبول کرنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ اپنے اندر ضروري صلاحيت و اہليت بھي پيدا کرے ورنہ دوسري صورت ميں عہدہ قبول کرنا ناجائز فعل قرار پائے گا?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے اسلامي نقطہ نگاہ سے صحيح حکومت کي خصوصيات بيان کرتے ہوئے تسلط پسندي کي نفي پر زور ديا اور فرمايا کہ جو شخص تسلط پسند ہے اور ہر شئے کو اپنے قبضے ميں رکھنا چاہتا ہے اسلام کي رو سے اسے حکومت کرنے کا حق نہيں ہے اور عوام کو بھي ايسے شخص کے انتخاب کا حق نہيں ہے اور يہ سعادت بخش اصول پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے ميں بھي مد نظر رکھا جانا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے پيشرفت کے نمونے ميں معيشت پر توجہ کو بھي ضروري قرار ديا اور فرمايا کہ دانشوروں اور ممتاز مفکرين کي فکري کاوشوں سے تدوين پانے والے پيشرفت کے نمونے ميں انصاف و مساوات کو بنيادي اصول کا درجہ حاصل ہوگا کيونکہ اسلام ميں انصاف حق و باطل کا معيار اور حکومتوں کي شرعي حيثيت کي کسوٹي ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے کي تدوين کے سلسلے ميں ايک انتہائي اہم نکتے کے طور پر معيشت کے سلسلے ميں غير مادي نقطہ نظر کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ اسلام دولت کو اہميت ديتا ہے اور دولت کے حصول کو پسنديدہ فعل مانتا ہے ليکن اس شرط کے ساتھ کہ اسے بد عنوانيوں، دوسروں پر تسلط اور فضول خرچي کے لئے استعمال نہ کيا جائے?
قائد انقلاب اسلامي نے اسٹريٹيجک افکار کے عنوان سے نشستوں کا سلسلہ آئندہ بھي جاري رہنے کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے کي تدوين کے لئے ممکن ہے کہ دسيوں نشستوں اور يونيورسٹيوں اور ديني علوم کے مرکز ميں دسيوں علمي و فکري حلقوں کي تشکيل کي ضرورت پيش آئے?تاہم يہ سلسلہ جو شروع ہو چکاہے ملک کے ممتاز مفکرين کے تعاون سے جاري رہنا چاہئے، يہاں تک کہ وہ اپني مطلوبہ منزل پر پہنچ جائے?
قائد انقلاب اسلامي نے اس نمونے کي تدوين کے لئے ايک مرکز کے قيام کي ضرورت پر بھي زور ديا اور فرمايا کہ بيشک يہ عظيم مہم کسي ايک گروہ تک محدود نہيں رہ سکتي بلکہ اس ميں ملک کے تمام مفکرين اور دانشوروں کا تعاون ضروري ہے? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اس مہم کے لئے جو مرکز يا کميشن معرض وجود ميں آئے گا، اس کے لئے مفکرين اور دانشوروں کي حمايت اور پشتپناہي ملنے کي صورت ميں پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے کي تدوين کے انتہائي اہم ہدف کا حصول آسان تر ہو جائے گا?
اجلاس کے آغاز ميں علامہ طباطبائي يونيورسٹي کے استاد، ڈاکٹر مسعود درخشاں نے "پيشرفت کي اسلامي و ايراني بنيادوں پر ايک نظر" عنوان کے تحت مقالہ پيش کرتے ہوئے کہا کہ پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے کو الہي و شرعي احکام اور معياروں پر استوار ہونے کے ساتھ ہي نصف صدي تک تيل کي آمدني پر منحصر رہنے والي ايراني معيشت کے تقاضوں سے بھي ہم آہنگ ہونا چاہئے?
مشہد کي فردوسي يونيورسٹي کے استاد ڈاکٹر مصطفي سليمي فر نے بھي اپني گفتگو ميں پيشرفت کے نظريات ميں بتدريج آنے والي تبديلي کے عمل کا جائزہ ليا اور کہا کہ پيشرفت کے مفہوم کے سلسلے ميں آنے والے تمام تر تغيرات کے باوجود يہ پيشرفت اپنے مطلوبہ ہدف کو نہيں حاصل کر سکي کيونکہ ترقي کے اس نقطہ نگاہ کا سرچشمہ الحادي آئيڈيالوجي تھي?
اسلامي فکر و ثقافت تحقيقي مرکز کے ڈاکٹر سيد حسين مير معزي نے بھي اس اجلاس ميں کہا کہ پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے کي اصطلاح سے پيشرفت کے اسلامي نمونے کي ايران کي معاشي، سياسي، سماجي اور ثقافتي خصوصيات سے ہم آہنگي کي ضرورت کا عنديہ ملتا ہے?
اجلاس ميں يزد يونيورسٹي کي استاد ڈاکٹر زہرا نصر اللہي، معروف مفکر حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حميد پارسا نيا، امام صادق عليہ السلام يونيورسٹي کے ڈاکٹر عادل پيغامي اور شہيد بہشتي يونيورسٹي کے ماہر عمرانيات ڈاکٹر فرامرز رفيع پور نے بھي اپنے اپنے مقالے پيش کئے?
تہران يونيورسٹي کے ڈاکٹر حداد عادل نے اپنے مقالے ميں کہا کہ پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے ميں ديني اصولوں اور اہداف پر بھي توجہ دينا چاہئے اور ساتھ ہي ايران اور دنيا کے زميني حقائق پر بھي نظر رکھي جاني چاہئے?
ايوان صدر کے اسٹريٹيجک اسٹڈيز سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر پرويز داؤدي نے نويں اور دسويں حکومتوں ميں پيشرفت کے ايراني و اسلامي نمونے کي تدوين کے لئے انجام دي جانے والي کوششوں کي رپورٹ پيش کي?
ٹيچرس ٹريننگ يونيورسٹي کے استاد ڈاکٹر عماد افروغ، قم اور نجف اشرف کے ديني علوم کے مراکز کے استاد آيت اللہ محمد مہدي آصفي، علامہ طباطبائي يونيورسٹي کے استاد ڈاکٹر سيد حبيب اللہ طباطبائيان، آيت اللہ حائري شيرازي اور يونيورسٹي پروفيسر محترمہ علا سوند نے بھي اس سلسلے ميں اپنے موقف بيان کئے?
اسٹريٹيجک افکار اجلاس کے سکريٹري ڈاکٹر واعظ زادہ نے اجلاس کے انعقاد کے سلسلے ميں کہا کہ يہ تجويز سب سے پہلے تقريبا دو ماہ قبل قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي کي جانب سے سامنے آئي جس کے بعد سکريٹريئيٹ کا قيام عمل ميں آيا اور دانشوروں، اساتذہ، مفکرين اور صاحب نظر افراد سے گفت و شنيد کے بعد پيشرفت کے اسلامي و ايراني نمونے کے موضوع کا انتخاب کيا گيا? انہوں نے کہا کہ ان اجلاسوں ميں تبادلہ خيالات کے ساتھ ہي عملدرآمد کے امکانات اور تمہيدات پر بھي نظر رکھي جا رہي ہے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے