قائد انقلاب اسلامي امير قطر سے ملاقات ميں :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے امير قطر شيخ حمد بن خليفہ آل ثاني نے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات دوشنبہ کو ہوئي اس ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي نے علاقے بالخصوص خليج فارس ميں سيکورٹي کي خاص اہميت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ خليج فارس کے علاقے ميں سيکورٹي کے سلسلے ميں کسي طرح کا امتياز اور تفريق ممکن نہيں ہے کيونکہ اگر علاقے ميں امن و استحکام ہوگا تو علاقے کے تمام ممالک کو اس کا فائدہ پہنچے گا اور اگر سيکورٹي کے لئے مسائل پيدا ہوئے تو علاقے کے تمام ممالک کو بد امني اور نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا?
قائد انقلاب اسلامي نے ايران اور قطر کے باہمي تعلقات کو اطمينان بخش قرار ديا اور فرمايا کہ دو طرفہ تعلقات کو روز بروز فروغ دينا چاہئے کيونکہ اس سے دونوں ملکوں اور علاقے کو فائدہ پہنچے گا?
قائد انقلاب اسلامي نے علاقے کے بعض ممالک کے بارے ميں شکوہ بھي کيا جو خليج فارس کے علاقے ميں امن و استحکام کي حياتي اہميت کي جانب متوجہ نہيں ہے? آپ نے فرمايا کہ افسوس کا مقام ہے کہ امريکا اور اسرائيل ان ملکوں کي اس ذہنيت و طرز فکر اور علاقے ميں سيکورٹي کي اہميت سے ان کي غفلت کو ہوا دينے کي کوشش کر رہے ہيں?
آپ نے علاقے ميں شيعہ سني اتحاد کو انتہائي اہم قرار ديا اور فرمايا کہ علاقے ميں شيعہ اور سني فرقے مدتوں سے ايک دوسرے کے ساتھ دوستانہ زندگي بسر کرتے آ رہے ہيں ليکن بعض عناصر دوستي اور محبت کي اس فضا کو ختم کرنا اور شيعہ اور سني فرقے کے عقائد سے متعلق بعض اختلافات کو سماجي اختلاف ميں تبديل کر دينا چاہتے ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ بد قسمتي سے دونوں فرقوں ميں کچھ متعصب قسم کے افراد اور بکے ہوئے لوگ ہيں لہذا اس مسئلے کو اعتقادي لحاظ سے بھي اور سيکورٹي کے اعتبار سے بھي پوري طرح کنٹرول کرنے کي ضرورت ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے لبنان کے نازک حالات اور رفيق حريري قتل کيس کي عالمي عدالت کا فيصلہ جاري ہونے کے امکانات سے متعلق قطر کے حاکم کے بيان کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ يہ عدالت ايک نمائشي عدالت ہے جس کا ہر فيصلہ ناقابل قبول ہے لہذا ہم اميد کرتے ہيں کہ لبنان ميں بااثر اور متعلقہ حلقے عقل و بينش اور حکمت و تدبر کي روشني ميں عمل کريں گے تاکہ يہ مسئلہ بحران کي شکل اختيار نہ کرے?
آپ نے فرمايا کہ لبنان کے خلاف رچي جانے والي سازش کامياب نہيں ہو سکے گي اور ہم اميد کرتے ہيں کہ علاقے کے حالات ميں بہتري آئے گي?
ملاقات ميں پروٹوکول کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد بھي تشريف فرما تھے? اس موقع پر قطر کے حاکم شيخ حمد بن خليفہ آل ثاني نے ايران - قطر باہمي تعلقات کو علاقے کے لئے آئيڈيل قرار ديا اور کہا کہ دونوں ملکوں کا سياسي موقف ايک دوسرے کے قريب رہا ہے اور ہم اميد کرتے ہيں کہ تمام شعبوں ميں دونوں ملکوں کے تعلقات ميں مزيد وسعت آئے گي?
انہوں نے بھي علاقے کے امن و استحکام اور شيعہ سني اتحاد کو دو انتہائي اہم موضوعات سے تعبير کيا اور لبنان کے حالات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ لبنان ميں ايک نيا فتنہ کھڑا کرنا چاہتے ہيں اور ہماري يہ کوشش ہے کہ علاقے کے ملکوں کي مدد سے اس فتنے کا سد باب کريں اور علاقے کے مفادات کے مطابق قدم اٹھائيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے