باقر العلوم يونيورسيٹي کے صدر :

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق باقر العلوم يونيورسيٹي کے صدر اور دفتر تبليغات اسلامي کے تعليمي امور کے سربراہ ، حجت الاسلام محمد جواد ارسطا اس يونورسيٹي ميں نمازيوں کے درميان تقرير ميں قيام عاشورہ کے پيغامات کي حفاظت اور حسيني تحريک کو تحريف سے دور رکھنے کے طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کيا : عاشورہ کے پيغاموں ميں سے ايک اھم پيغام امر بالمعروف و نہي عن المنکر ہے بہت ہي افسوس کي بات ہے کہ ا?ج کل کا معاشرہ ان چيزوں سے غافل ہے اور بہت ساري منکرات جيسے بد حجابي بہت ہي تيزي سے رواج پيدا کر رہي ہے حالانکہ بد حجابي عمل دين ميں تحريف ہے اور اس تحريف کو روکنا چاہيئے ?
انہوں نے بيان کيا : اس وقت ھم لوگ اھل بيت عليهم السلام کي تعليمات اور خصوصا امام حسين عليه السلام کے کلام سے غافل ہوتے جا رہے ہيں حالانکہ امام حسين عليه السلام اور ان کے احباب و انصار کے غم ميں عزا و مجالس کي ترويج ہو رہي ہے ليکن يہ تصور نہ رہے کہ امام حسين عليہ السلام کے غم ميں رونا اور ماتم کرنا يا مصائب بيان کرنا ہي کافي ہے ?
باقر العلوم (عليه السلام) يونيورسيٹي کے صدر نے کہا : عقيدتي حدود ميں خاص توجہ رکھني چاہيئے ، يہ حدود مخلوط نہ ہوں اور ختم نہ ہو جائيں ، امام حسين عليہ السلام امر بالمعروف و نہي عن المنکر کے لئے شھيد ہوئے ہيں اور افسوس کي بات ہے کہ اس وقت سماج ميں يہ برائي تيزي سے پھيل رہي ہے اسلامي مقدسات کي طرف توجہ نہي دي جا رہي ہے اسي طرح بي حجابي بھي رواج پيدا کر رہي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے