05 February 2011 - 16:19
خبر کا کوڈ: 2375
فونت
قائد انقلاب اسلامي ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے تہران کي مرکزي نماز جمعہ ميں باايمان و انقلابي عوام کے عظيم الشان اجتماع ميں اس سال اسلامي انقلاب کي سالگرہ کو ايک الگ ہي جوش و جذبے سے سرشار قرار ديا اور اسلامي انقلاب کے نتيجے ميں انجام پانے والي بنيادي اور گہري تبديليوں کي وضاحت کرتے ہوئے فرمايا کہ قوم کي پائيداري کي برکت سے يہ تبديلياں ان پورے بتيس برسوں کے دوران جاري رہيں ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي کے خبر رساں سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے تہران کي مرکزي نماز جمعہ ميں باايمان و انقلابي عوام کے عظيم الشان اجتماع ميں اس سال اسلامي انقلاب کي سالگرہ کو ايک الگ ہي جوش و جذبے سے سرشار قرار ديا اور اسلامي انقلاب کے نتيجے ميں انجام پانے والي بنيادي اور گہري تبديليوں کي وضاحت کرتے ہوئے فرمايا کہ قوم کي پائيداري کي برکت سے يہ تبديلياں ان پورے بتيس برسوں کے دوران جاري رہيں اور ايراني عوام برسوں کي جد و جہد کے بعد اب اپني مظلومانہ ليکن مقتدرانہ آواز کي بازگشت کا، شمالي افريقہ کے تازہ واقعات اور خاص طور پر مصر اور تيونس کے عوام ميں اسلامي بيداري کي شکل ميں، مشاہدہ کر رہے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے نماز جمعہ کے پہلے خطبے ميں تہران يونيورسٹي ميں اور تمام ملحقہ سڑکوں پر صف نماز ميں بيٹھے بے شمار نمازيوں سے خطاب کرتے ہوئے ايران کے اسلامي انقلاب سے قبل کے حالات اور دنيا کے سياسي امور پر اس انقلاب کے اثرات کا تجزيہ کيا اور فرمايا کہ دنيا کي استبدادي اور استکباري طاقتوں نے مشرق وسطي کے انتہائي اہم اور سوق الجيشي اہميت کے حامل علاقے ميں اپنے مفادات کے حصول کے لئے بڑي باريک بيني سے منصوبے تيار کئے تھے اور برسوں انہوں نے اس منصوبے پر کاميابي سے عملدرآمد بھي کيا ليکن اسلامي انقلاب کي کاميابي نے ان کے سارے منصوبوں کو درہم برہم کر ديا?
 
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے اسلامي انقلاب سے قبل مشرق وسطي کے لئے سامراج کے منصوبے کي خصوصيات بيان کرتے ہوئے فرمايا کہ کمزور اور ايک دوسرے کے دشمن ممالک جن کے حکام مغرب کے مہرے ہوں، ايسے ممالک جو اقتصادي لحاظ سے محض صارف اور علمي ميدان ميں پسماندہ، ثقافتي ميدان ميں مغرب کے نقش قدم پر چلنے والے، فوجي لحاظ سے ناتواں، اخلاقي لحاظ سے بے راہرو اور انحطاط کا شکار اور مذہبي اعتبار سے بالکل سطحي فکر والے اور مذہب کو افراد کي ذاتي حد تک محدود رکھنے والے ہوں، يہ وہ خصوصيات ہيں جو سامراج نے مشرق وسطي کے ملکوں کے لئے معين کي تھيں?
قائد انقلاب اسلامي نے ان حالات ميں اسلامي انقلاب کي شکل ميں ہونے والے عظيم دھماکے اور امام خميني رحمت اللہ عليہ کي شکل ميں عديم المثال، مدبر، فقيہ، مجاہد، شجاع، جوکھم اٹھانے والے، گہرا اثر رکھنے والے عالم دين کے ظہور کو اسٹريٹيجک اہميت کے حامل مشرق وسطي کے علاقے ميں مغرب کے تمام اندازوں اور منصوبوں کے درہم برہم ہو جانے کا باعث قرار ديا اور فرمايا کہ اس عظيم انسان کا ظہور، موجودگي اور تربيت حقيقت ميں کار خدا تھا?

قائد انقلاب اسلامي نے ملت ايران کي بيداري، آمادگي اور ان کي جانب سے امام خميني رحمت اللہ عليہ کي بے دريغ حمايت کو اسلامي انقلاب کي فتح کا مقدمہ قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ اسلامي انقلاب کي فتح اور اس کي بقاء کے سلسلے ميں امام (خميني رحمت اللہ عليہ) اور عوام کہسار کي مانند پامردي سے کھڑے ہو گئے? پھر دشمن نے لاکھ کوشش کي ليکن اس عظيم اسلامي انقلاب کو منحرف يا شکست سے دوچار نہيں کر سکا?

آپ نے انقلاب کو شکست سے دوچار کرنے کي دشمن کي سازشوں کي ياد دہاني کراتے ہوئے گزشتہ بتيس برسوں کے دوران کي جھڑپوں، قوميتي جنگوں، بغاوت، آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ، اقتصادي پابنديوں اور بلا وقفہ جاري نفسياتي جنگ کي جانب اشارہ کيا اور فرمايا کہ ان تمام اقدامات کے ذريعے دشمن نے تين بنيادي ہدف حاصل کرنے کي کوشش کي?

قائد انقلاب اسلامي نے انقلاب کا سقوط اور اسلامي جمہوري نظام کي سرنگوني کو گزشتہ بتيس برسوں کے دوران دشمن کا سب سے اہم ہدف قرار ديا?

آپ نے فرمايا کہ نظام کے خاتمے ميں ناکامي کي صورت ميں امريکا کا دوسرا ہدف انقلاب کي ماہيت کو تبديل کر دينا تھا? يعني انقلاب کا پيکر اور ظاہري شکل تو باقي رہے ليکن اس کي روح اور اس کا باطن ضائع ہو جائے? آپ نے سنہ دو ہزار نو کے فتنوں کو انقلاب کو دگرگوں کر دينے کي دشمن کي تازہ ترين سازش قرار ديا اور فرمايا کہ اس فتنے کے منصوبہ ساز، پاليسي ساز اور ہدايت کار سرحدوں کے باہر تھے اور اب بھي ہيں جبکہ کچھ لوگ مفاد پرستي اور مقام و منصب کے لالچ ميں ان کي سازشوں کے اسير بن گئے اور دانستہ يا نادانستہ طور پر انہوں نے تعاون بھي کيا?

قائد انقلاب اسلامي نے استکباري طاقتوں کے تيسرے ہدف کي تشريح کرتے ہوئے فرمايا کہ انہوں نے فيصلہ کيا تھا کہ ان کي تمام کوششوں کے باوجود بھي اگر اسلامي نظام باقي رہ جائے تو کمزور قوت ارادي والے افراد کو جن پر آساني سے اثر انداز ہوا جا سکتا ہے ملک کے بنيادي امور ميں اصلي فريق کي حيثيت سے پيش کريں اور ايسا نظام تشکيل ديں جو کمزور اور فرماں بردار ہو اور امريکا کے سامنے سر اٹھانے کي ہمت نہ رکھتا ہو?

آپ نے ايران کے بيدار عوام، ملک ميں ممتاز ہستيوں اور اچھے حکام کے وجود کو تمام اہداف و مقاصد ميں دشمن کي شکست کا باعث قرار ديا اور فرمايا کہ انقلاب نے اپني گہرائي اور خاص ماہيت کي بنياد پر ملک ميں بڑي بنيادي تبديلياں کيں اور امام (خميني رحمت اللہ عليہ) اور عوام نے اتنے مضبوط ستون قائم کر دئے کہ يہ عظيم تحريک جاري رہي اور آئندہ بھي جاري رہے گي?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے ايران ميں اسلامي انقلاب کي فتح کے بعد رونما ہونے والے گہرے اور اساسي تغيرات کي وضاحت کرتے ہوئے آمر پہلوي حکومت کي اسلام دشمني کا ذکر کيا اور فرمايا کہ انقلاب نے اس پاليسي کو يکسر تبديل کرکے اسلام کو ملک اور معاشرے کے نظم و نسق کا محور بنا ديا?
امريکا اور برطانيہ سے پہلوي حکومت کي شديد وابستگي اور ان پر انحصار کا خاتمہ اور دنيا ميں ايران کو سياسي آزادي کے مکمل نمونے ميں تبديل کرنا بھي قائد انقلاب اسلامي کے بقول اسلامي انقلاب کا اہم ثمرہ تھا?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ يہ خود مختاري اور سياسي وقار قوموں کے لئے بہت جاذب نظر ہے، چنانچہ اسلامي انقلاب کے تئيں قوموں کے خاص احترام کي ايک بڑي وجہ يہي اہم حقيقت ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے پہلوي دور ميں سلطنتي نظام اور عوام کے کسي بھي طرح کے کردار کے فقدان کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ انقلاب کے بعد ديني جمہوريت، حکومت کي بنياد قرار پائي اور انقلاب سے قبل کے دور کے برخلاف جب حکومت موروثي ہوا کرتا تھا، عوام کي رائے حکومت کي تشکيل ميں فيصلہ کن ثابت ہوئي?

آپ نے انقلاب سے قبل کي آمرانہ حکومت کي ياددہاني کراتے ہوئے فرمايا کہ اسلامي انقلاب نے تنقيد، اصلاح، انتباہ بلکہ مخالفت اور اعتراض کا دروازہ عوام کے لئے کھول ديا اور يہ سلسلہ گزشتہ بتيس برسوں ميں بدستور جاري رہا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے علمي صلاحيتوں کے تيقن اور قومي خود مختاري کو اسلامي انقلاب کے ديگر اہم ثمرات ميں شمار کيا اور فرمايا کہ اسلامي انقلاب کي فتح سے قبل ملک سائنس و ٹکنالوجي کے ميدان ميں پوري طرح مغرب پر منحصر تھا ليکن اب سائنس و ٹکنالوجي کے ميدان ميں حيرت انگيز ترقي کے ساتھ ساتھ ملک کے پاس مختلف شعبوں ميں ايسے عظيم اور ممتاز نوجوان سائنسداں موجود ہيں جو عالمي سطح پر کم نظير ہيں?

قائد انقلاب اسلامي کے مطابق اسلامي انقلاب کي فتح کا ايک اور ثمرہ علاقائي اورعالمي مسائل ميں ايران کي موثر پوزيشن ہے? آپ نے فرمايا کہ اس وقت ملت ايران کي عزت و عظمت اور عالمي و علاقائي امور ميں اس کے اثر و رسوخ نے دشمنوں کو مبہوت کر ديا ہے اور وہ بھي اب ہميشہ ايران کے اثر و نفوذ کي باتيں کرتے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے ثقافتي ميدان ميں (مغرب کي) کورانہ تقليد سے نجات کو بھي اسلامي انقلاب کا اہم ثمرہ قرار ديا اور فرمايا کہ ملک ان خصوصيات اور بنيادوں کے ساتھ دنيا ميں نئي تہذيب کا باني بن سکتا ہے?

آپ نے دنيا کي ديگر قوموں کے لئے اسلامي جمہوريہ کے پيشرفتہ عوامي آئين کي نمونہ عمل قرار پانے کي صلاحيت اور اسلامي جمہوريہ کي علمي، سياسي، معاشي اور فوجي کاميابيوں کے پرکشش ريکارڈ کے بارے ميں ايک مغربي عہدہ دار کے بيان کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ قوم کے دشمنوں کي خلاف ورزيوں کے باوجود يہ چيز وقوع پذير ہوئي اور ملت ايران مختلف ميدانوں ميں قوموں کے لئے نمونہ عمل بن گئي?

آپ نے دوسروں کے لئے ملت ايران اور اسلامي جمہوريہ کے نمونہ عمل قرار پانے ميں مغرب کي بعض غلطيوں کو بھي موثر بتاتے ہوئے فرمايا کہ ملت ايران کے ايٹمي حقوق سلب کرنے پر ان کے اصرار کے نتيجے ميں قوم اور اسلامي نظام کے حکام کي پائيداري اور بڑھ گئي اور ساري دنيا کو معلوم ہو گيا کہ ايران ايٹمي شعبے ميں غير متوقع کاميابياں حاصل کر چکا ہے اور کوئي بھي دباؤ ملت ايران کو پسپائي پر مجبور نہيں کر سکتا?

قائد انقلاب اسلامي نے ايران کو پيٹرول کي فروخت پر مغرب کي جانب سے لگائي جانے والي پابندي کے بارے ميں فرمايا کہ اس کے نتيجے ميں ملک کے حکام نے اور بھي سنجيدگي سے پيٹرول کي پيداوار ميں خود انحصاري کے بارے ميں سوچنا شروع کر ديا، چنانچہ حکام کي رپورٹوں کے مطابق ملک اس سال نو فروري (اسلامي انقلاب کي فتح کي سالگرہ) تک پيٹرول درآمد کرنے سے مکمل طور پر بے نياز ہو جائے گا بلکہ پيٹرول برآمد کرنے پر بھي قادر ہوگا?

قائد انقلاب اسلامي کے مطابق مغرب کي ايک اور بڑي غلطي ايران پر فوجي ساز و سامان کي پابندي عائد کرنا اور ايران کے ہمسايہ ملکوں ميں انتہا پسند اسلامي تنظيموں کي تشکيل تھي? کيونکہ يہ اقدامات آخرکار ايران کي تقويت پر منتج ہوئے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ سنہ دو ہزار نو کے فتنے ميں بھي انہوں نے اتنا ہنگامہ مچايا کہ ملت ايران ميدان ميں اتر پڑي اور تيس دسمبر کو (اسلامي نظام کي حمايت ميں ملک بھر ميں نکلنے والي ريليوں کے ذريعے) ايک نئي تاريخ رقم کر دي گئي?

آپ نے فرمايا کہ کوئي بھي انقلاب دوسروں پر اسي وقت اثر انداز ہوتا ہے جب اس ميں کچھ انفرادي خصوصيات ہوں اور ان ميں بھي سب سے خاص استقامت و پائيداري ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي انقلاب کي خصوصيات اور اہم اصولوں کے سلسلے ميں قوم اور نظام کي ثابت قدمي کي وضاحت کرتے ہوئے فرمايا کہ انقلاب کے آغاز سے ہي امام (خميني رحمت اللہ عليہ) اور ملت ايران نے اس انقلاب کے اسلامي ہونے پر زور ديا ليکن عالمي سطح پر کچھ لوگوں نے يہ شور مچانا شروع کر ديا کہ اسلاميت، جمہوريت کے ساتھ جمع نہيں ہو سکتي تاہم امام (خميني رحمت اللہ عليہ) اور عوام ان ہنگامہ آرائيوں پر توجہ دئے بغير اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور اعلان کر ديا کہ ہمارا انقلاب اسلامي ہے اور اسلامي ہي رہے گا?

آپ نے معاشرے ميں اسلامي فضا اور ماحول کي بقاء کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ اس وقت اسلامي ماحول اگر انقلاب کے وقت کي نسبت زيادہ نہيں ہے تو کم از کم اس دور کي مانند ضرور ہے اور آج ہمارے قابل تعريف نوجوان اس سلسلے ميں انقلاب کے دور کے بعض لوگوں سے بہت آگے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے گزشتہ بتيس برسوں کے دوران معاشرے کو اسلامي ماحول سے دور کرنے کي بعض حلقوں کي ناکام کوششوں کي جانب اشارہ کيا اور فرمايا کہ عوام اور عہدہ دار اسلام پر ثابت قدم ہيں اور آئندہ بھي رہيں گے?

قائد انقلاب اسلامي نے جمہوريت کے سلسلے ميں ثابت قدمي کو بھي انقلاب کي خصوصيات کے محفوظ رہنے کي ايک دليل قرار ديا اور فرمايا کہ امام (خميني رحمت اللہ عليہ) نے انقلاب کي کاميابي کے پہلے دن سے ہي تاکيد فرمائي کہ عوام اپني رائے کا اظہار کريں اور يہ چيز تمام امور اور انتخابات ميں آج تک جاري ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے گزشتہ بتيس برسوں ميں ملک ميں تيس انتخابات کے انعقاد کي جانب اشارہ کيا اور فرمايا کہ جنگ کے دوران بموں اور ميزائلوں کي بارش ميں بھي انتخابات ايک دن بھي موخر نہيں ہوئے اور يہ جمہوريت کے سلسلے ميں ثابت قدمي کا حقيقي مفہوم ہے?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے الگ الگ دور کے صدارتي انتخابات ميں الگ الگ سياسي فکر کے افراد کي کاميابي کا ذکر کيا اور قوم کي رائے کے گہرے اثر و رسوخ کي وضاحت کرتے ہوئے فرمايا کہ قائد انقلاب کو منصوب يا معزول کرنے کا اختيار رکھنے والي ماہرين کي کونسل کے انتخابات سے ليکر صدارتي، پارليماني اور بلدياتي انتخابات تک سب کچھ عوام کي رائے پر منحصر ہے? سماجي انصاف کے سلسلے ميں بھي استقامت و پائيداري کا ذکر کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامي نے سماجي انصاف کے قيام کو دوسرے تمام امور سے زيادہ مشکل قرار ديا اور فرمايا کہ ملک اس وقت جس مقام پر ہے وہ اس انصاف سے بہت پيچھے ہے جس کا حکم اسلام نے ديا ہے تاہم اہم بات يہ ہے کہ سماجي انصاف کي جانب پيشروي بدستور جاري ہے اور اس ميں استحکام بھي پيدا ہوا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے ملک ميں روز مرہ کي زندگي کے وسائل اور مواقع کي مناسب تقسيم، حکام کے صوبائي دوروں، سبسڈي کو با مقصد بنانے کے منصوبے کو سماجي انصاف قائم کرنے کے لئے جاري اسلامي نظام کي کوششوں کا نمونہ قرار ديا اور فرمايا کہ اگر حکام اور عوام کے تعاون اور بلند ہمتي کے نتيجے ميں سبسڈي کو با مقاصد بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد صحيح طور پر مکمل ہو جائے تو سماجي انصاف کے قيام کے عمل ميں تيزي آ جائے گي?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ہماري اور ديگر حکام کي زندگي معاشرے کے سب سے کمزور طبقے جيسي ہونا چاہئے جو نہيں ہے، ليکن حکام کي زندگي متوسط طبقے کي مانند ضرور ہے? يہ بھي بہت بڑي بات ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے ظلم کي مخالفت اور دنيا کي سامراجي طاقتوں کے مقابلے کو بھي اسلامي انقلاب کي اہم خصوصيات ميں شمار کيا جو گزشتہ بتيس برسوں ميں عوام اور حکام کي ہمت و حوصلے کے نتيجے ميں آج تک جاري ہے? آپ نے ظلم کي مخالفت کو انقلاب کے اوائل ميں اور گزشتہ تين عشروں کو دوران کمزور کرنے کي بعض حلقوں کي کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ پہلے ان کي خواہش يہ تھي کہ انقلابي نعروں کو طاق نسياں کي زينت بناکر امريکہ سے تعلقات بحال کئے جائيں اور پھر رفتہ رفتہ ملک کو امريکي پاليسيوں کا تابع بنا ديا جائے?

قائد انقلاب اسلامي نے ملت ايران اور اسلامي جمہوريہ کي بتيس برسوں سے جاري استقامت و پائيداري کو قوموں کي نگاہ ميں ايران کي عظمت کے بڑھنے کا باعث قرار ديا اور فرمايا کہ اس پرمشقت عمل کا نتيجہ برکت و رحمت الہي کي صورت ميں ملا اور اس کے اثرات رفتہ رفتہ سامنے آئے اور ايراني قوم دوسري قوموں کے لئے پرکشش نمونہ عمل بن گئي

آپ نے مزيد فرمايا کہ ان باتوں اور حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال عشرہ فجر (امام خميني کي وطن واپسي سے ليکر اسلامي انقلاب کي فتح تک کے دس دن) کو زيادہ پرجوش طريقے سے منايا جائے گا اور نو فروري ( اسلامي انقلاب کي فتح کي سالگرہ) کے جلوسوں سے گزشتہ بتيس سال کے افتخارات ميں ايک اور سنہري باب کا اضافہ ہوگا?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے نماز جمعہ کے دوسرے خطبے ميں شمالي افريقہ کے تازہ واقعات خاص طور پر تيونس اور مصر کے تغيرات کو انتہائي اہميت کا حامل اور حقيقي معني ميں ايک زلزلہ قرار ديا اور فرمايا کہ اگر مصري قوم توفيق الہي سے اپني تحريک کو آگے بڑھانے ميں کامياب ہو جائے تو وہ علاقے ميں امريکا اور اسرائيل کو نا قابل تلافي شسکت سے دوچار کر ديگي?

آپ نے مصر کے واقعات پر صيہوني حکومت کي روز افزوں تشويش کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ صيہوني دوسروں سے زيادہ بہتر اندازميں سمجھتے ہيں کہ اگر مصر ان کا حليف نہ رہا تو علاقے ميں کتني عظيم تبديلي آ جائے گي اور اس کا نتيجہ يہ ہوگا کہ عظيم الشان امام (خميني رحمت اللہ عليہ) کي پيشين گوئي رو بہ عمل آ جائے گي?


قائد انقلاب اسلامي نے تيونس اور مصر کے حاليہ واقعات کے علل و اسباب کا جائزہ ليتے ہوئے مغربي ممالک کي جانب سے اس سلسلے ميں پيش کئے جانے والے گمراہ کن تجزيوں کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ عالمي تجزيوں ميں يہ کوشش کي جا رہي ہے کہ تيونس اور مصر کے عوام کے قيام کي واحد وجہ کي حيثيت سے اقتصادي مسائل کو پيش کيا جائے جبکہ اصلي وجہ وہ احساس تحقير و توہين ہے جو تيونس اور مصر کے حکام کے کرتوتوں کي وجہ سے عوام کے اندر پيدا ہوا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے تيونس ميں اقتدار کے دوران زين العابدين بن علي کي کارکردگي کا جائزہ ليتے ہوئے فرمايا کہ بن علي پوري طرح امريکا پر منحصر تھا، يہاں تک کہ بعض رپورٹوں سے تو ايسا لگتا ہے کہ اس کا تعلق امريکا کي خفيہ ايجنسي سے تھا?

آپ نے فرمايا کہ کسي بھي قوم کے لئے(يہ برداشت کر پانا) بہت دشوار ہے کہ اس کا حکمراں امريکي اداروں کا با ضابطہ خدمت گار ہو? يہ حقيقت تيونس کے عوام کے قيام کي ايک اہم وجہ ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے تيونس ميں ديني امور کي انجام دہي اور عوامي مقامات پر حجاب پر پابندي سميت بن علي کي دين مخالف کارروائيوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ تيونس کے عوام کے قيام کا ايک اہم ترين جذبہ، جذبہ اسلام نوازي ہے جسے مغربي تجزيہ نگار چھپانے کي کوشش کر رہے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اس وقت تيونس ميں ايک سطحي تبديلي ہوئي ہے لہذا تيونس کے عوام کو چاہئے کہ ہوشياري اور دانشمندي کے ساتھ اپنے مفادات اور منفعت کي تشخيص کريں اور دشمن کے فريب ميں نہ پڑيں?

قائد انقلاب اسلامي نے دوسرے خطبے ميں مصرکے غير معمولي تغيرات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے اس ملک کے درخشاں علمي، سياسي اور ديني ماضي کا ذکر کيا اور فرمايا کہ مصر پہلا اسلامي ملک تھا جو اٹھارہويں صدي ميں مغربي ثقافت سے آشنا ہوا اور پہلا اسلامي ملک تھا جو اس ثقافت کے سامنے پائيداري سے ڈٹ گيا?

قائد انقلاب اسلامي نے مصرکو پوري تاريخ ميں اسلام نوازوں اور اسلامي دانشوروں کا اہم مرکز قرار ديا اور فرمايا کہ سرزمين مصر شجاع اور عظيم اسلام نواز سيد جمال الدين اسد آبادي اور ان کے شاگردوں منجملہ محمد عبدہ کي ياد دلاتي ہے?

آپ نے مصر کے سياسي و فکري مقام و منزلت کي تشريح کرتے ہوئے مصر کي خود مختاري کي تحريکوں اور اسرائيلي فوج سے مصري فوج کي جنگ کي جانب اشارہ کيا اور فرمايا کہ ايسے درخشاں ماضي والا ملک مصر تيس سال تک ايسے شخص کے ہاتھوں ميں رہا جو نہ صرف حريت پسند نہيں تھا اور صيہونيوں کا دشمن نہيں تھا بلکہ حريت پسندي کا دشمن اور صيہونيوں کا معاون و خدمت گار تھا?

آپ نے فرمايا کہ "نا مبارک" کي حکومت کے دوران مصر کي يہ حالت ہو گئي کہ عالم عرب اور دنيائے اسلام کے لئے نمونہ ملک کے درجے سے گرکر فلسطينيوں کے دشمن اور صيہونيوں کے مددگار ملک ميں تبديل ہو گيا?

قائد انقلاب اسلامي نے اسي ضمن ميں بائيس روزہ جنگ غزہ کے دوران حسني مبارک کي غزہ کے عوام کے خلاف کارروائيوں اور غزہ کے عوام کے محاصرے کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ اس کارکردگي سے مصري عوام کا پيمانہ صبر لبريز ہو گيا کيونکہ مصر کي حکومت اسرائيل کي حامي و مددگار حکومت اور امريکا کي بندہ بے دام حکومت بن گئي تھي جس پر عوام کو شدت سے توہين کا احساس ہوا?

قائد انقلاب اسلامي نے مصر کے عوام کے اسلامي ماضي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے مصر کے عوام کي تحريک کا ايک بنيادي سبب ان کے ديني جذبات کو قرار ديا اور فرمايا کہ مصر کے عوام نے اپني تحريک کا آغاز مساجد اور نماز جمعہ سے کيا، ديني نعرے بالخصوص اللہ اکبر کا نعرہ ان کي زبانوں پر ہے اور مصر کي سب سے طاقتور تنظيم بھي ايک اسلامي تنظيم ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ مغرب کو مصر کے عوام کے قيام کے پيچھے کارفرما اسلام نوازي کے جذبات کو علاقے کي قوموں کے درميان آشکارا ہو جانے کي بابت گہري تشويش ہے? يہي وجہ ہے کہ عوام کي اس تحريک کے لئے وہ صرف اقتصادي و معاشي علل و اسباب کي بات کر رہے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ يہي معاشي بدحالي بھي، (مصري عوام کي تحريک ميں) جس کے اثر کا انکار نہيں کيا جا سکتا، مبارک کے امريکا پر مکمل انحصار اور نوکري کا نتيجہ ہے اور اسي وجہ سے مصر کوئي ترقي نہيں کر سکا اور حالت يہ ہو گئي کہ قاہرہ کے کئي لاکھ لوگ غربت و افلاس کي وجہ سے قبرستانوں ميں زندگي بسر کرنے پر مجبور ہيں? آپ نے فرمايا کہ امريکيوں نے مبارک جيسے بندہ بے دام کو مالي محنتانہ بھي نہيں ديا اور آج بھي اسے وہ کوئي صلہ دينے والے نہيں ہيں? حاکم مصر جس وقت بھي فرار ہوگا يقيني طور پر سب سے پہلے اس کے لئے جو دروازہ بند ہوگا وہ امريکا کا دروازہ ہوگا، جيسے (تيونس کے مفرور صدر) زين العابدين بن علي اور (ايران کے مفرور شاہ) محمد رضا کے لئے بند ہو گيا تھا?

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ يہ واقعات ان کے لئے عبرت ہيں جن کے دل امريکہ سے دوستي کے لئے بے چين ہيں? ان افراد کو غور کرنا چاہئے کہ امريکي اپنے نوکروں سے کيسے منہ پھير ليتے ہيں?

قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے مصري عوام کے انقلاب کے مقابلے ميں امريکہ اور اسرائيل کي سراسيمگي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ وہ اب موجودہ حالات سے نکلنے کے لئے کسي راہ فرار کي تلاش ميں ہيں اور انہوں نے فريب دہي کا عمل شروع کر ديا ہے تاہم امريکا اور مغرب کے اس ڈرامے کي کاميابي يا ناکامي کا انحصار مصري عوام کي کارکردگي اور ان کے فيصلوں پر ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے خطبے کے آخري حصے ميں عربي زبان ميں علاقے کے عوام کو مخاطب کيا? قائد انقلاب اسلامي نے اپنے اس خطاب ميں مصر کے موجودہ حالات کو مصري عوام اور ان کے دشمنوں کے درميان جاري ارادوں کي جنگ قرار ديا اور فرمايا کہ اس جنگ ميں جو فريق بھي زيادہ مضبوط ارادے کا مالک ہوگا فتحياب ہوگا?

قائد انقلاب اسلامي نے مصر کے موجودہ تغيرات کو اپنے قابو ميں کرنے اور مصر کے عوام کے انقلاب کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے امريکہ اور اسرائيل کي جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا انکشاف کرتے ہوئے فرمايا کہ وہ عوام کو اہداف و مقاصد کي تکميل کي بابت مايوس کر دينے کے لئے کوشاں ہيں? لہذا مصري عوام کو چاہئے کہ اللہ تعالي پر توکل کريں اور نصرت و مدد کے وعدہ الہي کے سلسلے ميں ايک لمحے کے لئے بھي کسي شک کو اپنے دل ميں راہ نہ ديں?

قائد انقلاب اسلامي نے مصري عوام کے اتحاد و يکجہتي کو دشمنوں کے خلاف ان کا سب سے اہم ہتھيار قرار ديا اور فرمايا کہ مصري عوام دشمن کے تفرقہ پيدا کرنے والے نيرنگ و فريب کي بابت ہوشيار رہيں اور اپنے غيور نوجوانوں پر بھروسہ اور اللہ تعالي کي ذات پر توکل کرتے ہوئے ثابت قدمي اور پائيداري کے ساتھ اپنے انقلاب کو آگے بڑھائيں?

آپ نے امريکہ کے سياسي ڈرامے اور بيان بازي کے سلسلے ميں مصري عوام کو ہوشيار رہنے کي تلقين کي اور فرمايا کہ امريکي، جو چند روز قبل تک مبارک کے اتنے بڑے حامي تھے، اب اس کي طرف سے مايوس ہو جانے کے بعد خود کو مصري عوام کا ہمنوا اور ہمدرد ظاہر کرنے کي کوشش کر رہے ہيں تاکہ اپني پسند کے شخص کو اقتدار ميں پہنچا ديں?

قائد انقلاب اسلامي نے موجودہ نازک حالات ميں مصر کے علمائے کرام خاص طور پر جامع? الازہر کے علماء کے کردار کو بہت اہم قرار ديا اور تاکيد کے ساتھ فرمايا کہ مصر کے علمائے کرام عوام کے اس انقلاب ميں اپنا تاريخي کردار ادا کريں? آپ نے صيہوني فوج سے مصري فوج کي دو جنگوں کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ مصري فوج موجودہ تغيرات ميں اپنا تاريخي کردار ادا کرے اور عوام کے ساتھ ہو جائے?

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬