شيخ توفيق العامر کوحراست ميں لينےکے سبب :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، الاحساء کے جوانوں کے ايک گروپ نے شھر ھفوف کي عوام سے درخواست کي کہ الاحساء کے امام جمعہ ، شيخ توفيق العامر کي گرفتاري کے سبب جنہوں نے سعودي حکومت کے سياسي نظام ميں اصلاح کا مطالبہ کيا تھا احتجاجي جلوس نکالے ?
اس گروپ نے کل کو عربستان ميں روز خشم کا نام ديا ہے اورکوشش ميں ہيں کہ نماز جمعہ کے بعد مسجد ائمه بقيع (ع) هفوف سے مسالمت آميزريلي کا اغاز کريں ?
موصولہ رپورٹ کے مطابق ، شيخ توفيق العامر کي حمايت ميں شهر عواميه کي عوام بھي احتجاجي جلوس نکالنے کا ارادہ رکھتي ہے?
قابل ذکر ہے کہ الاحساء کے امام جمعہ ، حجت الاسلام شيخ توفيق العامر کو اتوارکے روز حکومت کے سياسي نظام ميں اصلاحات کے مطالبہ کے سبب پليس کے ہاتھوں گرفتار کرليا گيا اور اپ سے کسي کو بھي ملنے کي اجازت نہي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے