05 March 2011 - 11:57
خبر کا کوڈ: 2475
فونت
قائد انقلاب اسلامي سے انٹيليجنس کے وزير، عہدہ داروں اور اہلکاروں کي ملاقات ميں :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے جعمرات کي صبح انٹيليجنس کي وزارت کا دورہ کيا? اس موقعہ پر آپ نے امام زمانہ کے گمنام سپاہي کہے جانے والے انٹيليجنس کي وزارت کے اہلکاروں کي خفيہ شعبے ميں پيشرفت اور اہم سرگرميوں کي نمائش کا معائنہ کيا اور انٹيليجنس کي وزارت کے عہدہ داروں، ماہرين اور کارکنوں سے ملاقات کي .
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے جعمرات کي صبح انٹيليجنس کي وزارت کا دورہ کيا? اس موقعہ پر آپ نے امام زمانہ کے گمنام سپاہي کہے جانے والے انٹيليجنس کي وزارت کے اہلکاروں کي خفيہ شعبے ميں پيشرفت اور اہم سرگرميوں کي نمائش کا معائنہ کيا اور انٹيليجنس کي وزارت کے عہدہ داروں، ماہرين اور کارکنوں سے ملاقات کي?

انٹيليجنس کي وزارت ميں پہنچنے کے بعد قائد انقلاب اسلامي سب سے پہلے اس وزارت خانے ميں موجود تين شہيدوں کي قبروں پر جاکر فاتحہ خواني کي اور مقدس دفاع کے شہيدوں کو ياد کيا? اس کے بعد قائد انقلاب اسلامي انٹيليجنس کي وزارت کي جانب سے لگائي گئي نمائش ميں گئے اور اس وزارت کے مختلف شعبوں ميں انجام پانے والي پيشرفت کا قريب سے معائنہ کيا?
انٹيليجنس کي وزارت کے عہدہ داروں، ماہرين اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامي نے انٹيليجنس سے وابستہ افراد کي پرخلوص مساعي کي قدرداني کي اور اس وزارت کو اسلامي انقلاب سے معرض وجود ميں آنے والے محکموں ميں سے ايک قرار ديا?

آپ نے فرمايا کہ با ايمان، فرض شناس، ماہر، انقلابي اور جذبہ ہمدردي رکھنے والے اہلکاروں کي بلند ہمتي سے انٹيليجنس کي وزارت نے انقلاب کے لئے بہت قيمتي خدمات انجام دي ہيں اور آج عصر حاضر ميں بھي خفيہ معلومات کے ميدان ميں وہ مقابلے اور جہاد کي اہم چھاوني بني ہوئي ہے?

آپ نے باايمان انقلابي جوانوں کے ذريعے اسلامي جمہوريہ کي انٹيليجنس کي وزارت تشکيل پانے کے عمل کا ذکر کيا اور فرمايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي انٹيليجنس کے اہم امتيازات ميں اس کا پوري طرح مقامي ہونا اور دنيا کے کسي بھي انٹيليجنس ادارے کي نقل نہ کرنا ہے?

قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي انقلاب کے بطن سے نکلنے والے اس ادارے کو توکل علي اللہ اور بلا وقفہ مساعي کا حسين امتزاج قرار ديا اور فرمايا کہ اس جماعت کي ممتاز خصوصيات کي بنا پر وزارت انٹيليجنس کو انقلاب کے اصولوں، اقدار اور شرعي و قانوني حدود کي پابندي کے تعلق سے ہميشہ پہلے نمبر پر ہونا چاہے? قائد انقلاب اسلامي نے قوانين اور اصولوں پر عمل آوري کو انتہائي اہم قرار ديا اور فرمايا کہ فرض شناسي، دينداري اور پرہيزگاري کا لازمہ ہے قانون پر عمل اور مستقبل کے تئيں پر اميد رہنا?

آپ نے وزارت انٹيليجنس کے دراز مدتي، اسٹريٹيجک اور گہرے منصوبوں پر توجہ کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ وزارت انٹيليجنس ميں بہت اچھے دراز مدتي منصوبے تيار کئے گئے ہيں ليکن اس کے ساتھ ہي اس بات کي ضرورت ہے کہ دوسرے موضوعات کے سلسلے ميں بھي جامع اور اسٹريٹيجک منصوبے تيار اور مکمل کئے جائيں کيونکہ اس ادارے کي بنيادي ذمہ داري ہي عميق اور دراز مدتي منصوبے تيار کرنا ہے?

وزارت انٹيليجنس ميں نظم و ضبط کي پاسباني، گروہ اور دھڑے سے بلند تر نقطہ نگاہ، دشمن اور منحرف فکري و سياسي افکار کے نفوذ کے سلسلے ميں پوري چوکسي اور حساسيت اور تجربہ کار افراد سے استفادے پر بھي قائد انقلاب اسلامي نے خاص تاکيد فرمائي? آپ نے وزارت انٹيليجنس کے عہدہ داروں، ماہرين اور کارکنوں کو قرآن، نماز، نہج البلاغہ اور صحيفہ سجاديہ سے انسيت حاصل کرنے اور الہي اقدار پر استوار اخلاق حسنہ سے خود کو آراستہ کرنے کي سفارش کي?

قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں وزير انٹيليجنس حيدر مصلحي کي قدرداني کي? آپ نے علاقے ميں تيزي سے بڑھنے والي موجودہ اسلامي بيداري کو ايک غير معمولي واقعہ قرار ديا اور فرمايا کہ علاقے کے موجودہ تغيرات دنيا کے مستقبل پر يقينا اثر انداز ہوں گے، بنابريں ان تغيرات پر پوري چوکسي کے ساتھ نظر رکھنا اور مختلف پہلوؤں سے ان کا جائزہ ليا جانا چاہئے?

آپ نے علاقے ميں اس وقت پھيلي اسلامي بيداري کو ايران کے اسلامي انقلاب سے متاثر اور ملت ايران کي پائيداري کا نتيجہ قرار ديا اور فرمايا کہ سامراجي محاذ اور اس ميں سر فہرست امريکہ کو بخوبي علم ہے کہ ان عوامي تحريکوں کا آئيڈيل ايران کا اسلامي انقلاب ہے اسي لئے وہ کوشش کر رہے ہيں کہ اس آئيڈيل کو ناکام اور شکست خوردہ ظاہر کريں ليکن وہ گيارہ فروري کو (اسلامي انقلاب کي سالگرہ پر ريليوں ميں شرکت کرنے والے) عوام کے دسيوں لاکھ کے عظيم جم غفير کو ديکھ کر مبہوت رہ گئے?

اس موقعے پر انٹيليجنس کے وزير حجت الاسلام و المسلمين حيدر مصلحي نے اس وزارت کي حاليہ برسوں کي اہم کاميابيوں کا ذکر کرتے ہوئے اسے تجربہ کار انقلابي اہلکاروں کي معيت ميں نئے با ايمان نوجوانوں کي کارکردگي کا نتيجہ قرار ديا?

انہوں نے کہا کہ اسلامي و انقلابي اقدار کي پابندي اور مہارت و فن کا مقامي ہونا وزارت انٹيليجنس کي دو اہم ترين خصوصيات ہيں جن کي بنا پر انٹيليجنس ميں مختلف پہلوؤں سے اہم تبديلياں ہوئي ہيں?

انہوں نے دشمن کي نرم جنگ اور علاقے کے موجودہ تغيرات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ کے گمنام سپاہيوں ( ايراني انٹيليجنس کے جوانوں) ميں اس وقت زبردست صلاحيت اور مہارت پيدا ہو چکي ہے انٹيليجنس نے پيشگي اور جارحانہ کارکرگي کو اپنے ايجنڈے ميں شامل کيا ہے?

اس موقعہ پر قائد انقلاب اسلامي کي امامت ميں نماز ظہرين ادا کي گئي?

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬