سيد محمد عون نقوي:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ادارہ تبليغ تعليمات اسلامي پاکستان کا اجلاس مولانا سيد محمد عون نقوي کي صدارت ميں رضويہ سوسائٹي ميں منعقد ہوا?
انہوں نے عرب ممالک ميں نئے انقلاب کي لہر کو استحصالي طبقے کي فتح ، بادشاہت کے خاتمے کا اعلان اور اسلام کي کامراني کي علامت ہے کہا : پاکستان ميں مہنگائي، کرپشن اور اقربا پروري کي اصل وجہ بيورو کريٹ نوکر شاہي ہے، جن پر حکمران ہاتھ نہيں ڈالتے اور يہ طبقہ امير سے امير تر اور متوسط طبقہ غربت کي طرف مائل ہے?
انہوں نے مزيد کہا : اگر پاکستان ميں مہنگائي کا يہي عالم رہا تو عوامي غم و غصہ نوکر شاہي کے خلاف بھي جلد ظاہر ہو گا اور پاکستان ميں بھي انقلاب آئے گا?
قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس ميں مولانا رضي عباس مولانا باقر علوي مولانا غلام علي عارضي مولانا ناصر رضا مولانا آصف عابدي مولانا رجب علي مولانا جلباني مولانا خادم حسين مولانا علي محمد مولانا کريمي مولانا رستم قمي مولانا جعفر رضا اور ديگرشريک تھے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے