14 March 2011 - 16:57
خبر کا کوڈ: 2535
فونت
آيت الله مظاهري :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله مظاهري نے انسان کے بربادي و خاتمہ کي علت کو بيان کرتے ہوئے کہا : انسان کي بربادي و نابودي کا دوسرا عامل گناہ ہے اور قرا?ن کريم کي نگاہ ميں انسان کے دنيا اور ا?خرت کو گناہ نابود کرتا ہے ، اس کے دنيا کي زندگي کو دکھ، غم، مشترکہ خوف ، پريشاني اور تشويش ميں مبتلي کرتا ہے اور ا?خرت ميں اس کو جہنم ميں جانا پڑتا ہے ?
آيت الله مظاهري

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله حسين مظاهري اپنے اخلاق کے درس ميں بيان کيا : جو شخص گناہ کرتا ہے خود پر اور سماج پر ظلم کرتا ہے اور خدا وند عالم کي عنايت ظالم کے لئے نہي ہے ? لھذا گنھگار انسان جتنا بھي ايک ا?رام و اطمينان کي زندگي گزارنے کي کوشش کرتا ہے کامياب نہي ہوتا اور اس کي ا?خرت جہنم ہے کيونکہ اس کي کوشش بغير کسي ريشہ کے ہے ?

انسان کي نابودي کے کئي عوامل ہيں جو انسان کو نابودي کي طرف لے جاتي ہے اور اس کي دنيا اور ا?خرت کو تباہ کر ديتي ہے ? پہلا عامل ، نفس امارہ ہے کہ جس کو انسان کے حيواني جنبہ سے تعبير کي جاتي ہے ?

دوسرا عامل گناہ ہے ? قرا?ن کريم کے مطابق گناہ انسان کے دنيا اور ا?خرت کو نابود کر ديتا ہے ؛ اس کے دنيوي زندگي کو دکھ، غم، مشترکہ خوف ، پريشاني اور تشويش ميں مبتلي کرتا ہے اور ا?خرت ميں اس کو جہنم ميں جانا پڑتا ہے ?

خدا وند عالم جھنم نہي بناتا ہے بلکہ انسان کا اعمال خود اس کے لئے جہنم بناتا ہے ، لھذا جب اھل جہنم ، جہنم ميں جاتے ہيں تو خدا وند يا ملائکہ کہتا ہے : «ذلِکَ بِما قَدَّمَتْ أَيْديکُمْ» يعني سانپ ، بچھو ، ا?گ کي بيري زنجير جو کہ جہنم ميں ہے خود انسان کا مہيہ کيا ہوا ہے جو اس نے پہلے سے اپنے لئے بھيجا ہے ? لھذا گناہ اگر چہ چھوٹا ہي کيوں نہ ہو مگر اس بنا پر کہ انسان کي زندگي کو تباہ و برباد کرتا ہے اور اس کو جہنم ميں ڈال ديتا ہے بہت بڑا ہے اس سے پرھيز اور دوري کرني چاہيئے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬