آيت الله نوري همداني:

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹرکي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد ميں سے حضرت آيت الله حسين نوري همداني نے اج صبح درس خارج فقہ کي ابتداء ميں ايت استرجاع پڑھتے ہوئے اسلامي ممالک ميں مسلمانوں کے قتل عام پر اظھار افسوس کرتے ہوئے کہا : اج ھم سبھي اسلامي ممالک ميں عظيم ممصيبتوں سے روبرو ہيں اور مسلم کشي فريادي ہے ?
انہوں نے مزيد کہا : ليبيا ميں سامراجيت اوراس ملک کے ڈيکٹيٹرنے ھزاروں کو بے گھر کرديا اور بہت سارے بچوں اورعورتوں کو شھادت کے گھاٹ اتار ديا ?
حوزہ علميہ قم ميں درس خارج فقہ کے اس استاد نے بيان کيا : ھم اج بحرين ميں ال خليفہ اور ال سعود کي جنايتوں کے شاھد ہيں جس کے نتيجے ميں سيکڑوں زخمي اور شھيد ہوئے ?
انہوں نے بحرين ميں انجام پارہي وحشي گري کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھاسپيٹل پر حملے کرنا ، بے گناہوں کو شکنجہ کرنا ، افراد کا لاپتا ہوجانا يہ وہ مصيبتيں ہيں جو ال خليفہ اور ال سعود کے دامن گير ہوکر رہے گي ?
حوزہ علميہ قم ميں درس خارج فقہ کے اس استاد نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مسلمانوں اور مظلوموں کي مدد کے سلسلے ميں معتبراورموثق روايات موجود ہيں کہا : ظلم کے مقابل خاموشي اور لاپرواہي ديني تعليمات اور اخلاقيات کے برخلاف ہے ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ حوزات علميہ کو کب جوش وولولہ ديکھانا چاھئے اور کب نہي ديکھانا چاھئے کہا : اسلامي ممالک ميں مسلمانوں کے قتل عام پر حوزات علميہ اور علماء مناسب اقدام کريں ?
حضرت آيت الله نوري همداني نے اظھار کيا : افسوس سعودي کے کچھ ضمير فروش افراد مسلمانوں کے قتل عام کو جھاد کا نام ديتے ہيں مگر وہ جان ليں کہ مسلمانوں کا خون ان کے گريبان گير ہوگا ?
انہوں نے خاموشي اور لاپرواہي کوعظيم گناہ بتاتے ہوئے کہا : علماء اس سلسلے ميں چارہ انديشي کريں اور ظلم ستم کے مقابل حوزات علميہ خاموش نہ رہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے