قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي نے جنوبي پارس گيس فيلڈ ميں انجينيئروں، ٹيکنيشينوں، ديگر اہلکاروں اور شہدا کے خاندانوں کے اجتماع سے خطاب ميں فرمايا کہ ملت ايران بتيس سال سے دنيا کي جابر طاقتوں کے سامنے ڈٹي ہوئي ہے جبکہ اقتصادي ميدان ميں يہ جہاد اور مقابلہ زيادہ پيچيدہ اور عميق ہوگا?
آپ نے دفاعي، سائنسي اور سياسي ميدانوں ميں ملت ايران کي مسلسل پيشرفت کا راز جہاد کي ثقافت سے ملت ايران کي آشنائي اور واقفيت کو قرار ديا اور فرمايا کہ اقتصادي مساعي اور اقتصادي جہاد ميں فرق يہ ہے کہ اقتصادي جہاد ملک اور قوم کي ترقي کي راہ ميں سد باب بن جانے والے دشمن کي موجودگي کي صورت ميں کيا جاتا ہے اور در حقيقت يہ ايسا مقابلہ ہے جس ميں عوام اور حکام سب شريک اور دخيل ہيں?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ملت ايران کي پيشرفت کو روکنے کے لئے تسلط پسند طاقتوں کے اقدامات کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ جنوبي پارس گيس فيلڈ ميں جو عظيم کام انجام پايا وہ ايک طرح کا جہاد في سبيل اللہ ہے کيونکہ يہ کام اسلام اور کلمہ حق کي سربلندي اور ملت ايران کے عز و وقار ميں اضافے کي نيت سے انجام ديا گيا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے جنوبي پارس گيس فيلڈ کي صنعتوں ميں مصروف کار تمام ماہرين، محنت کشوں اور مختلف افراد کا شکريہ ادا کرتے ہوئے فرمايا کہ بنيادي ٹکنالوجي کو ڈيولپ کرنے پر بھرپور توجہ کي وجہ سے يہ مجاہدانہ انداز کا کام ملک کي پائيدار ترقي و نشونما کي ضمانت بن سکتا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے گزشتہ بتيس برسوں ميں ملت ايران کي مسلسل پيشرفت کو جہاد في سبيل اللہ کي حتمي فتح کے وعدہ الہي کي عملي تصوير قرار ديا اور فرمايا کہ قوم اور ملک کے مختلف محکموں کے حکام اس سال کے دوران اپني پوري طاقت سے اللہ کي راہ ميں اقتصادي جہاد کريں گے اور اللہ تعالي اس مجاہدت ميں برکت عطا کرےگا?
قائد انقلاب اسلامي نے نوجوان نسل کي استعداد اور مقامي توانائيوں پر اعتماد، اغيار سے بے نيازي اور قومي عزم کے چشمہ جاريہ سے بھرپور استفادے کو تمام مشکلات و مسائل کا حل قرار ديا اور اقتصادي جہاد کي مثاليں اور مصداق بيان کرتے ہوئے فرمايا کہ صحيح استعمال، اسراف و فضول خرچي سے اجتناب، في سبيل اللہ محنت و مشقت کي فضا قائم کرنا اور نوجوانوں کو اس مشکل کشا ثقافت سے روشناس کرانا، انصاف و ترقي کي سمت پيش قدمي، عوام کي مشکلات کے حل اور ضرورتوں کي تکميل کے لئے سعي پيہم، اقتصادي جہاد کے سال ميں ايران کے عوام اور حکام کے عمومي جہاد کے اہم اجزاء ہيں?
آپ نے اتحاد، ہمدلي، تعاون، جذبہ اخوت و مجاہدت کو ايران اور اسلام کے دشمنوں پر ايراني قوم کي دائمي فتح کا راز قرار ديا اور فرمايا کہ ملت ايران کي عزت و عظمت ميں اضافے کا يہ سلسلہ اسي طرح جاري رہے گا?
قائد انقلاب اسلامي نے جنوبي پارس علاقے کے پروجيکٹوں کے معائنے پر خوشي کا اظہار کيا اور تيل اور گيس کے شعبے ميں بھرپور اور عميق تحقيقات کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے فرمايا کہ ان عظيم کارناموں سے ثابت ہوتا ہے کہ خود اعتمادي ملت ايران کا بہت بڑا سرمايہ ہے اور قوم اس جذبے کي بنياد پر ہر وہ کام انجام دينے پر قادر ہوگي جس کا وہ ارادہ کر لے?
قائد انقلاب اسلامي نے تيل اور گيس کو ملت ايران کا عمومي سرمايہ قرار ديا اور فرمايا کہ با صلاحيت، با استعداد اور رغبت رکھنے والي افرادي قوت ترقي و سربلندي کي چوٹيوں تک رسائي کے سلسلے ميں ملک کا اصلي اور عظيم سرمايہ ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں صوبہ بوشہر کے عوام کو جہاں جنوبي پارس گيس فيلڈ واقع ہے، قومي خود مختاري اور سربلندي کي راہ ميں جہاد کے جذبے سے سرشار قرار ديا اور فرمايا کہ خوش قسمتي سے ملک کا عمومي ماحول محنت، کام اور باہمي تعاون کا ماحول ہے اور ملت ايران کبھي بھي فراموش نہيں کرے گي کہ شہيدوں، ايثار پيشہ مجاہدوں اور (جنگ کے دوران دشمن سے لڑتے ہوئے معذور ہو جانے والے) جانبازوں کے ايثار و مجاہدت سے ملک کو ترقي و پيشرفت کا ايک تاريخي موقع حاصل ہو گيا ہے?
قائد انقلاب اسلامي کے اس دورے کے موقع پر وزير پيٹروليم مسعود مير کاظمي اور وزارت پيٹروليم کے ديگر عہدہ دار بھي موجود تھے? وزير پيٹروليم مير کاظمي نے قائد انقلاب اسلامي کے اس دورے کو وزارت پيٹروليم کے لئے تاريخي قرار ديا?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے عسلويہ کے جنوبي پارس علاقے ميں تيل، گيس اور پيٹرو کيميکل صنعتوں کي پيداواري اور ترقياتي يونٹوں کا معائنہ کيا?
خليج فارس ميں واقع جنوبي پارس کے علاقے ميں ايران کي سينتاليس فيصدي جبکہ دنيا کي آٹھ فيصدي گيس موجود ہے?
اس ايک روزہ سفر ميں جنوبي پارس علاقے کے متعلقہ حکام نے مختلف صنعتوں کے بارے ميں نقشے کي مدد سے مکمل تفصيلات بيان کيں? حکام کے مطابق اس اہم ترين صنعتي و اقتصادي علاقے ميں اب تک دس فيز مکمل طور پر پيداواري منزل تک پہنچ چکے ہيں جبکہ مزيد انيس فيز پر کام جاري ہے? گيس کے اخراج کے مرحلے تک پہنچ جانے والے دس فيز سے روزانہ اکيس کروڑ مکعب ميٹر سي اين جي، چاليس ہزار بيرل سيال گيس اور دو سوٹن گندھک کي پيداوار ہوتي ہے? جنوبي پارس گيس فيلڈ کي ماليت ايران کي ايک سو بيس سال کي پيٹروليم برآمدات کے مساوي ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے دو گھنٹوں تک اس علاقے کي مختلف صنعتي يونٹوں کا معائنہ کيا جس کے دوران متعلقہ ذمہ دار افراد نے اپني اپني يونٹوں کے بارے ميں بريفنگ دي? اس بريفنگ کے مطابق ہر صنعتي يونٹ کي کھپت کي مقدار ميں گيس جنوبي پارس علاقے سے فراہم کي جاتي ہے اور سمندر کے اندر بچھائي گئي سو کلوميٹر طويل پائپ لائن سے ساحل تک لائي جاتي ہے? اس پورے عمل کے لئے سمندر ميں تقريبا ڈيڑھ ہزار کلوميٹر لمبي پائپ لائنيں بچھائي گئي ہيں? جنوبي پارس گيس فيلڈ سے نکالي جانے والي گيس مختلف صنعتي يونٹوں ميں ريفائن کي جاتي ہے اور اس سے مختلف پيٹروکيميکل کامپليکسوں ميں استعمال ہونے والے خام مواد بھي تيار کئے جاتے ہيں?
علاقے کے حکام کے مطابق تاحال پيداوار کي منزل تک ڈيولپ ہو جانے والے دس فيز کے بعد اس سال فيز نمبر پندرہ، سولہ، سترہ اور اٹھارہ کو بھي مکمل کر ليا جائے گا? فيز نمبر پندرہ اور سولہ کو ڈيولپ کرنے کي ذمہ داري خاتم الانبياء کمپني کے ذمے ہے اور اب تک اس پروجيکٹ کے تمام مراحل ايراني انجينيئروں کے ہاتھوں انجام پائے ہيں? دونوں فيز ميں سائنسي اور صنعتي معياروں کا پورا پورا خيال رکھا گيا ہے اور ان دونوں فيز کي ڈيزائننگ اور انجينيئرنگ جنوبي پارس علاقے کے ديگر فيز کے لئے نمونہ قرار پائي ہے?
جنوبي پارس گيس فيلڈ کے عہدہ داروں نے قائد انقلاب اسلامي کو بتايا کہ اس سال فيز نمبر سترہ اور اٹھارہ سے گيس کا اخراج شروع ہو جانے کے بعد پانچ کروڑ مکعب ميٹر گيس کي پيداوار کا اضافہ ہوگا جس سے پورے ايران ميں عوام کي ضرورت کي گيس فراہم کرنے اور شہري و ديہي علاقوں ميں دس لاکھ کنيکشن بڑھانے کا راستہ ہموار ہو جائے گا?
جنوبي پارس کے کل انتيس فيز کي ڈيزائننگ اور گيس کے اخراج کے عمل ميں مختلف وزارت خانوں اور اداروں کے علاوہ سو سے زيادہ نجي کمپنياں اور ٹھيکيدار بھي سرگرم عمل ہيں? گزشتہ سال اس گيس فيلڈ ميں گيارہ ارب ڈالر کي ملکي اور غير ملکي سرمايہ کاري ہوئي?
يہ بھي قابل ذکر ہے کہ جنوبي پارس گيس فيلڈ کي صنعتي يونٹوں ميں دس سال قبل مقامي طور پر تيار کئے جانے والے آلات اور مشينوں کا استعمال پندرہ فيصدي تھا جبکہ اب ضرورت کے ساٹھ فيصدي آلات ملک کے اندر تيار کئے جا رہے ہيں? دس سال قبل جب اس گيس فيلڈ پر کام شروع ہوا تو پروجيکٹوں کو پايہ تکميل تک پہنچانے ميں ستر مہينے کا وقت درکار ہوتا تھا ليکن مسلسل تحقيقات کے نتيجے ميں اب يہ مدت کم ہوکر پينتيس ماہ ہو گئي ہے? قائد انقلاب اسلامي نے صنعتوں کے معائنے کے دوران ماحوليات کي سلسلے ميں حفاظتي معياروں کو مد نظر رکھنے کي ضرورت پر زور ديا?
جنوبي پارس گيس فيلڈ ميں کئي پيٹروکيميکل کارخانے بھي لگائے جا چکے ہيں يا زير تعمير ہيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے