قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي نے آج فوج اور پوليس کے کمانڈروں اور عہدہ داروں سے ملاقات ميں علاقائي اور عالمي امور منجملہ مسئلہ فلسطين پر اسلامي انقلاب سے مرتب ہونے والے گہرے اثرات کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ علاقے کي تحريکيں رفتہ رفتہ جمع ہونے والے جذبات، افکار و نظريات اور فيصلوں کا نتيجہ ہيں جو اب سامنے آيا ہے اور اس کا سرچشمہ ملت ايران کي پائيداري اور ثبات قدم ہے اور يہ اسلامي مملکت ايران کي پيشرفت کي علامتيں ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اسلامي انقلاب شجرہ طيبہ کي مانند ہے اور بتيس سالہ استقامت کے ثمرات قوم کے وقار، اسلامي نطام کے سياسي افتخار اور سائنسي و معاشي شعبوں ميں ہونے والے ترقي و پيشرفت، جابر قوتوں کے مقابلے ميں مضبوط پوزيشن کي صورت ميں جاري ہيں اور يہ اس وقت علاقے کي اقوام کے لئے نمونہ عمل بن چکا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے ايٹمي مسئلے کو بھي ملت ايران کي پائيداري کا آئينہ قرار ديا اور فرمايا کہ ايٹمي معاملے ميں استکباري طاقتوں نے اپني سياسي، تشہيراتي اور اقتصادي توانائيوں کو استعمال کيا اور ہنگامہ آرائي، دباؤ اور پابنديوں کے ذريعے اسلامي جمہوريہ کو اس حق سے محروم کرنے کي کوشش کي ليکن آٹھ سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد آج اسلامي جمہوريہ ايران سامراج کي تمام سازشوں پر غالب آ چکا ہے اور اس نے ايٹمي شعبے ميں نماياں ترقي کرکے ثابت کر ديا کہ عزم و ارادے کي جنگ ميں وہ دنيا کي بڑي طاقتوں سے زيادہ طاقتور ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ استکباري طاقتوں سے بتيس برسوں پر محيط جنگ ميں اسلامي جمہوريہ ايران نہ صرف يہ کہ ان طاقتوں کے ظالمانہ عالمي نظام کے سامنے جھکا نہيں بلکہ اس نے پيشرفت بھي کي جبکہ دوسري طرف حريفوں بالخصوص امريکہ کے اندر گزشتہ برسوں کي نسبت کمزوري اور شکست کے آثار دکھائے دينے لگے ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے جوش و جذبے کے ساتھ بلا وقفہ محنت و جفاکشي، خلاقيت و توکل علي اللہ کے جذبے کے ساتھ دراز مدتي نقطہ نگاہ کو وقت گزرنے کے ساتھ قوموں کي تحريکوں کے ثمر بخش اور بارآور ہونے کي بنيادي وجہ قرار ديا اور فرمايا کہ اس وقت علاقے ميں جو بابرکت مہم شروع ہوئي ہے وہ ملت ايران کے عزم و ارادے، شجاعت و ہمت اور پورے جوش و خروش اور توانائيوں کے ساتھ ميدان ميں موجودگي کے ثمرات کا ايک حصہ ہے اور آنے والے دنوں ميں علاقے ميں مزيد تبديلياں رونما ہوں گي?
قائد انقلاب اسلامي نے نشو نما اور باليدگي کو موسم بہار اور نوروز کي اہم خصوصيات سے تعبير کيا اور فرمايا کہ انسان بھي خود کو فطرت سے ہم آہنگ کر سکتے ہيں اور نشو نما، باليدگي، سعي و کوشش اور خلاقي صلاحيتوں کو پروان چڑھانے کے لئے اس موقع سے استفادہ کر سکتے ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے اہداف خداوندي کي راہ پر قدم رکھنے اور نصرت الہي کے وعدے پر ايمان و ايقان کو نشونما اور باليدگي کي تمہيد قرار ديا اور فرمايا کہ اللہ تعالي پر ايمان اور اس سے لو لگانا، مشکلات کا سامنا ہونے پر مايوس نہ ہونا اور دراز مدتي نقطہ نگاہ پيشرفت اور ترقي کا راز ہے لہذا اس جذبے کو پہلے سے زيادہ مستحکم بنانا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے ايران ميں اسلامي انقلاب کي فتح اور مشکلات اور دباؤ کے سامنے ملت ايران کي پائيداري و استقامت کو نشونما اور باليدگي کي خصوصيت سے مزين تحريک کا نمونہ قرار ديا اور فرمايا کہ دنيا کے تقريبا تمام سياسي مبصرين يہ تسليم کرتے ہيں کہ مشرق وسطي اور شمالي افريقہ کے علاقے ميں جاري موجودہ تحريک ملت ايران کے قيام کا تسلسل ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں مسلح فورسز کو بلند حوصلے، سعي پيہم اور وسائل کي صحيح آرائش کي ہدايت کي اور فرمايا کہ مسلح فورسز کي سطح پر پيش قدمي کا بڑا اچھا عمل شروع ہوا ہے جو پورے جوش و جذبے اور سرعت کے ساتھ جاري رہنا چاہئے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے