مسلمانوں کے قتل عام کے اعتراض ميں :

حوزات علميہ صوبہ خراسان ميں روابط عامہ کے ذمہ دار ، حجتالاسلام علي روشندل نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں کہا : مدارس کے ذمہ داروں اور اساتذہ سے طے شدہ پروگرام کے مطابق اسلامي ممالک ميں مسلمانوں کے قتل عام کے اعتراض ميں 6 اپريل بدھ کے روز حوزات علميہ صوبہ خراسان ميں چھٹي رہے گي ?
انہوں نے مزيد کہا : اسي مناسبت سے مشھد مقدس کے اساتذہ ، مديران ، مسولين ، طلاب اور افاضل کا عظيم اجتماع منعقد ہوگا ?
حجتالاسلام روشندل نے واضح طور پر کہا : حوزہ علميہ مشھد کے طلاب وافاضل 6 اپريل بدھ کے روز 10 بجے صبح مدرسه نواب مشهد ميں اجتماع کرکے اس عظيم حادثہ کي مذمت کريں گے ?
انہوں نے تاکيد کي : اس عظيم اجتماع کے مقرر حوزہ علميہ کے مشھد کے معروف استاد ، حجتالاسلام راشد يزدي ہوں گے ?
واضح رہے کہ اسي مناسبت سے مرکز مديريت حوزات علميہ ايران نے 6 اپريل بدھ کے روز پورے ايران کے حوزات علميہ کے بند کئے جانے کا اعلان کيا ہے ونيز اس اقدام کي مخالفت ميں مسجد اعظم ميں قم ميں علماء وافاضل کا عظيم اجتماع ہوگا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے