آيت الله نوري همداني :

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله حسين نوري همداني مرجع تقليد نے چہار شنبہ کے روز مسجد اعظم قم ميں طلاب و علماء کي جانب سے منعقدہ احتجاجي پروگرام ميں رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر سے گفت و گو ميں بحرين اور تمام اسلامي ممالک ميں بے دفاع و مظلوم عوام کے قتل عام پر شدت سے مذمت کي ہے ?
انہوں نے اھل حوزہ کے اس احتجاج کو قابل تحسين جانا اور وضاحت کي : اس عظيم و اعلي احتجاج کا انعقاد تعريف اور شکريہ کے لائق ہے اور حوزہ علميہ قم کے طلاب و علماء نے اعلان کر ديا کہ جو ظلم و بربريت ہو رہي ہے ھم اس کا مقابلہ کرنے کو تيار ہيں ?
حضرت آيت الله نوري همداني نے وضاحت کي : يہ عالي شان و عظيم اجلاس کے ساتھ کئي پيغام ہے ، پہلا پيغام يہ ہے کہ کسي بھي ممالک ميں زندگي کر رہے مظلوم مسلمان اور محرومان جان ليں کہ مکتب اسلام کے مطابق تمام مسلمان متعھد ان کے ساتھ ساتھ ہيں اور وہ لوگ خود کو تنہا محسوس نہ کريں ?
مرجع تقليد نے تاکيد کي : مسلمان قوم بيدار ہو چکي ہے اور ظالم کے مقابلہ ميں قيام کيا ہے جان ليں کہ جو راستہ اپنايا ہے وہ راہ راہ عاشورہ ہے ظلم و سامراج سے نجات کا راستہ ہے اور ا?پ لوگ مطمئن رہيں کہ اصلي کاميابي ان کے ساتھ ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے