10 April 2011 - 17:39
خبر کا کوڈ: 2634
فونت
يوسف قرضاوي :
رسا نيوزايجنسي - عالمي مسلم علماء يونين کے جنرل سکريٹري نے عربستان کے وھابي عالم دين کي طرف سے گورمنٹ کے خلاف عوامي انقلاب اورمظاھرے کي حرمت ميں دئے گئے فتوے پر شديد اعتراض کرتے ہوئے وھابي علماء کو منافق بتايا ?
قرضاوي


رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، عالمي مسلم علماء يونين کے جنرل سکريٹري ، شيخ يوسف قرضاوي نے عرب ملتوں کے قيام کي بھرپورحمايت کرتے ہوئے اور بحرين کے عوامي قيام کو اھل سنت کے خلاف قبيلہ اي اور مذھبي اختلاف جانتے ہوئے قطر کے دار الحکومت دوحہ ميں نماز جمعہ کے خطبے ميں سعودي وھابي عالم دين کي جانب سے احتجاجي جلوس کي حرمت ميں دئے گئے فتوے پر شديد اعتراض کيا ?

انہوں نے کہا : علماء عربستان نے احتجاجي جلوس کے خلاف حرمت کا فتوا دے کر اپني منافقت کا اظھار کرديا اور واضح ہے کہ وہ اس طرح سعودي حکام کي رضايت حاصل کرنا چاھتے ہيں ?

قرضاوي نے مزيد کہا : ان عالموں نے دين کو نابود کرديا ہے اس فتوے کي بناء پر ظلم کے خلاف اٹھاے ہوئے علاقے کے عوامي انقلاب ناکامي سے روبرو ہوسکتے ہيں ?

عالمي مسلم علماء يونين کے جنرل سکريٹري نے اسلامي مملک کے موجودہ حکام کو ولي امرنہ مانتے ہوئے کہا : يہ وہابي علماء کس بنياد پر ان عوامي انقلاب کو ولي امر کے خلاف قيام مانتے ہيں ؟ وہ حکام جو معاشرے ميں ظلم واستبداد پھيلا رہے ہيں وہ ولي امر نہي ہوسکتے اور مصلحت اسي ميں ہے کہ ان فاسد افراد کو اريکہ قدرت سے نيچے اتار ديا جائے ?

انہوں نے عربي ملتوں کے قيام کو خدا کي عظيم نعمت بيان کيا اور عرب کے تمام انقلابات کي کاميابي کي دعا کي ?

قابل ذکر ہے کہ مجلس علماء بزرگ عربستان سعودي نے کچھ دنوں قبل ايک بيانيہ ميں حکومت کے خلاف ھر قسم کي ريلي کے حرمت کا فتوي صادر کيا تھا ?

حرمت کے فتوے پہ قرضاوي کا شديد اعتراض اور عرب ملتوں کے قيام سے ان کي مکمل حمايت اس وقت انجام پائي جب بحرين کے انقلاب کو قبيلہ اي اور مذھبي اختلاف کا نام ديتے ہيں اور يہ کہتے ہوئے کہ يہ قيام شيعوں کا سنيوں کے مقابل قيام ہے بحريني انتظاميہ سے اس سے قاطع طور پر مقابلہ کرنے کي درخواست کي ہے ?

وہ اس سے پہلے بھي اسلامي جمھوريہ ايران اور حزب اللہ لبنان کے خلاف باتيں کہ چکے ہيں ?

قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان کي اسرائيل سے 33 روز جنگ ميں پيروزي کے بعد قرضاوي کے بيٹے کے شيعہ ہونے کي خبر پھيلي تھي جو مکمل طور پر تائيد نہ ہوسکي اور شايد يہي شيعوں کے خلاف ان کے حملے کا سبب ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬