سعودي عرب کے شيعہ مفکر :

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کے شيعہ مفکر شيخ حسين البيات نے اس ملک کے قطيف ميں شيعوں کي کثير تعداد کے درميان خطاب کرتے ہوئے بحرين ميں شيعوں کي طرف سے پھيلائي جا رہي خوف پر تنقيد کي اور کہا : دنيا بھر کے شيعہ کبھي بھي اھل سنت سے بدلہ لينے کي فکر نہي کرتے اور ابھي تک تاريخ ميں ديکھا نہي گيا ہے کہ ايک سني شيعہ کے ذريعہ قتل کيا گيا ہو ?
انہوں نے وضاحت کي : بحرين ميں شيعوں کي طرف سے بدلہ لينے کي باتيں سنيوں کے درميان اس طرح کہي جا رہي ہے کہ گويا شيعہ ابھي تک اھل سنت کو قتل کرتے رہے ہيں حالانکہ عراق ميں شيعہ اپنے اھل سنت بھائيوں کے ہاتھ با قاعدہ قتل کئے گئے ہيں اور غير شيعہ نشين علاقہ کے شيعوں کا قتل عام سب لوگوں پر واضح ہے ?
شيخ حسين البيات نے وضاحت کي : شيعہ گذشتہ زمانہ سے ابھي تک پيغام اسلام کے پرچمدار تھے اور جو شخص بھي اھل بيت (ع) کے ماننے والوں کي تاريخ سے واقف ہيں وہ اس دعوا کے صداقت کي تائيد کرينگے ?
مفکر شيعہ نے اسلام کو محبت و برادري کا دين جانا اور اظہار کيا : اسلام برادري کا دين ہے اور سب لوگوں کو اس کا اعتراف ہے اور محبت و برادي کے توسيع اور تفرقہ و جنگ سے دوري کے سلسلہ ميں کوشش کريں ?
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز بحرين ميں افواہ پھيلائي گئي تھي کہ اس ملک کي حالات صحيح ہونے کے بعد شيعہ اھل سنت سے اس کا سخت بدلہ لينگے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے