سپريم اسلامک کونسل عراق کے ممبر :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، سپريم اسلامک کونسل عراق کے ممبر اورعراقي خارجہ تعلقات کے سربراہ، حجت الاسلام شيخ همام حمودي نے سومريه نيوز ايجنسي سے گفتگو ميں ملت بحرين سے عراقي حکومت کي مکمل حمايت پر تاکيد کرتے ہوئے کہا : عراق اس سے پہلے بھي بحرين کے سلسلے ميں اپنے موقف کا اعلان کرچکا ہے اور اس ملک ميں استحکام کا خواھاں ہے بہت ضروري ہے کہ بحرينوں کے مطالبات سنے جائيں اور ھم ان کے خلاف تشدد کے استعمال کي مذمت کرتے ہيں ?
انہوں نے مزيد کہا : قددرت اور تشدد کا استعمال بحران کے خاتمے کا ھرگز سبب نہي بن سکتا اسي بنياد پرھم جس طرح قرضاوي کے ہاتھوں عوام پر چڑھائي سے کبيدہ خاطر ہيں ويسے ہي بحريني عوام کے قتل پر معترض ہيں ?
حجت الاسلام حمودي نے تاکيد کي : عراق بحرين کے موجودہ بحران کے خاتمہ کا خواھاں ہيں تاکہ ملت بحرين اپنے قانوني اور شرعي مطالبات تک پہونچ سکے ?
عراقي خارجہ تعلقات کے سربراہ نے بحرين کے عوامي قيام کو مذھبي اور قبيلہ اي قيام کا نام دينے سے پريشاني کا اظھار کرتے ہوئے کہا : بحرين کا بحران عراق ، عربستان سعودي ، کويت اور پورے علاقے کے شيعوں پر اثر انداز ہے اميد ہے کہ بحرين کا عوامي قيام مذھبي اور قبيلہ اي قيام ميں تبديل نہ ہو اورھمارا دنيا سے مطالبہ ہے عرب دنيا کے تمام قياموں کوايک نگاہ سے ديکھيں اور تبعيض اميز نگاہ سے پرھيزکريں ?
انہوں نے مزيد کہا : معلوم نہي کيوں جب بحريني عوام کي حمايت کرتے ہيں تو مذھبي تعصب سے متھم کئے جاتے ہيں اور جب مصر اور ديگر مملک کے عوامي قيام کي حمايت کرتے ہيں تو بشاش چہرے سے روبرو ہوتے ہيں ظاھرا شيعوں کو اجتماعي حقوق اور حکومتي مشارکت کا حق نہي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے