علماء اھل اسنت کونسل عراق کے سربراہ نے رسا سے گفتگو ميں :

علماء اھل اسنت کونسل عراق کے سربراہ ، شيخ خالد عبدالوهاب الملا نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں عراق اور ايران کے باھمي تعلقات کو قابل تحسين بيان کرتے ہوئے کہا : امريکا بعث پارٹي کے افراد کے ذريعہ جو اج بھي امريکا کے غلام ہيں کوشش ميں ہے کہ ايران کو عراق اور عرب ملتوں وحکومتوں کا دشمن ديکھائے ?
انہوں نے ايران کو اسلام حقيقي کا علبردار بتاتے ہوئے کہا : امريکا جو ايران کا چہرہ خراب کرنے کي کوشش ميں لگا ہے حقيقتا اسلام سے مقابلے ميں ہے کيوں کہ اج ايران حقيقي اسلام کا علمبردار ہے ايران ، ايراني اور شيعہ اھداف کے درپہ نہي ہے بلکہ اس کے تمام پروگرام دنيا اسلام کے حق ميں مفيد ہيں ?
علماء اھل اسنت کونسل عراق کے سربراہ نے عراق اور ايران کے روابط کو لازمي جانتے ہوئے کہا : عراق ايران سے رابطہ برقرار رکھنے کا محتاج ہے ، عراقي اور دنيا کے تمام مسلمان اسلامي جمھوريہ ايران کي حمايت ميں قيام کريں تاکہ امريکا ايران کے خلاف اپني سياستوں ميں ناکام رہ جائے ?
انہوں نے مزيد کہا : عراقي عوام نے اس اٹھ اسالہ امريکا کے عراق پر قبضے کي مدت ميں عراقيوں نے ايران سے ھرگز برائي نہي ديکھي بلکہ جو کچھ بھي ديکھا وہ نيکي ہي تھي ?
انہوں نے بحريني مظلوم عوام کے قتل کي پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا : ھم ابتداء ہي سے عربستان سعودي اور ديگر ممالک کي فوجي مداخلت کے مخالف تھے اج بحرين کي مظلوم عوام صلح اميز طور سے اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے پر نسل کشي سے روبرو ہے ?
انہوں نے مزيد کہا : دنيا کے تمام مسلمان سعودي فوج کي مداخلت کے مخالف ہيں اور معتقد ہيں کہ يہ اقدامات بحريني کے درميان فتنے کے پھيلنے کا سبب ہوگا ?
علماء اھل اسنت کونسل عراق کے سربراہ نے شيخ قرضاوي کے بيان کو فتنہ انگيز بيان بتاتے ہوئے کہا : بعض علماء نے عرب کے عوامي قيام ميں دغلي پاليسي اپنائي ہے اور اسي بنياد پر بحرين کے عوام قيام کو کچھ عالموں نے مذھبي قيام کا نام ديا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے