مجلس وحدت مسلمين کے ڈويژنل جنرل سکريٹري :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين ضلع ملير کا جنرل ورکر اجلاس ڈسٹرکٹ سيکريٹريٹ جعفر طيار سوسائٹي ملير ''المصطفي? ہاؤس'' ميں منعقد ہوا جس ميں مجلس وحدت مسلمين کے کراچي ڈويژن جنرل سکريٹري جناب محمد مہدي و نقي ہاشمي نے تقريريں کي ?
مجلس وحدت مسلمين کے کراچي ڈويژن جنرل سکريٹري جناب محمد مہدي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ پاکستان کي باشعور عوام خطے ميں اٹھنے والي آزادي پسند مسلمانوں کي تحريکوں کي بھر پور حمايت کرتي ہے کہا : ہم ان اسلامي عوامي تحريکوں کي ہر قسم کو مدد و نصرت کا اعلان کرتے ہيں?
انہوں نے گزشتہ روز طالبان کے ہاتھوں اغواء کئے گئے 34 افراد ميں سے آٹھ افراد کو زندہ جلا کر شہيد کرنے کي بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کيا : گزشتہ چار سالوں سے پارہ چنار کرم ايجنسي ميں درندہ صفت طالبان کے ہاتھوں محصور شيعہ و سني عوام کا محاصرہ في الفور ختم کرايا جائے اور طالبان کے ہاتھوں اغواء کئے گئے معصوم بچوں اور خواتين سميت بے گناہ شہريوں کو بازياب کيا جائے?
اس اجلاس کے ايک دوسرے مقررنقي ہاشمي نے مشرق وسطي? سميت خطے ميں عوامي بيداري کے نتيجے ميں اٹھنے والي تحريکوں کو اسلامي بتاتے ہوئے کہا : عالمي استعمار امريکہ اور اسکے حواري ان تحريکوں کو ہائي جيک کر کے اپنے ناپاک مقاصد کي تکميل چاہتے ہيں ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ سامراجي دنيا ان ممالک ميں مسلسل مظلوم عوام پر مسلط ڈکٹيٹروں اور ظالم بادشاہي و شہنشاہي نظام کو اپنے استعمال ميں لاتي ر رہي ہے کہا : اج يہي سامراجي طاقتيں ان حقيقي اسلامي بيداري کي تحريکوں کو بدنام و ناکام کرنے کي کوشش ميں ہيں مگر انشاء اللہ عوام کي بيداري کے باعث ماضي کي طرح عالمي استعمار امريکہ اور اسکے حواريوں اپنے ناپاک عزائم ميں ناکام ہونگے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے