11 June 2011 - 15:48
خبر کا کوڈ: 2878
فونت
نماز جمعہ کے خطبہ ميں ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ مقدس شہر کربلا کے خطيب جمعہ نے مجرموں کے خلاف عدليہ احکام فافذ کرنے ميں رکاوٹ ڈالے جانے کي شديد تنقيد کي ہے ?
حجت الاسلام شيخ عبدالمهدي کربلايي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق آيت الله سيستاني کے نمائندہ حجت الاسلام شيخ «عبدالمهدي کربلايي» مقدس شہر کربلا ميں اس ھفتہ کے اپنے نماز جمعہ کے خطبہ ميں جو امام حسين عليہ السلام کے روضہ مبارک ميں منعقد ہوئي عراق ميں دہشت گردي کي روز بہ روز اضافہ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : بعض شہروں ميں دہشت گردانہ دھماکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس شہر ميں سلامتي اقدامات کامياب نہي ہو رہے ہيں ، ان شہروں کي سلامتي ہے لئے نئے منصوبہ بنائے جائيں ? ھر روز دہشت گردانہ حملہ ميں لوگوں کي قرباني ميں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ اس ملک کي بڑي ناکامي ہے ?

انہوں نے وضاحت کي : اس ملک ميں سلامتي و تحفظ کي واپسي اور سلامتي کردار کي کاميابي کا مشاھدہ کرنے کے لئے لازم ہے کہ انفارميشن سيسٹم سرگرم رہيں اور اس ميں پاک و سالم افراد کام کريں ?

حجت الاسلام کربلايي نے مجرموں کي سزا کا حکم بيان کرنے کي ضرورت کي تاکيد کي اور اظہار کيا : مجرموں کے خلاف بہت سارے عدالتي فيصلہ سنائ نہي جاتے ہيں اور يہ ان لوگوں کي حوصلہ افزائي کا سبب ہوتا ہے ? وہ لوگ جن کا ہاتھ قوم کے خون سے رنگين ہے اور ان کا حکم قصاص بھي سنايا جا چکا ہے اس کو ان کے کئے کي سزا تک پہوچنا چاہيئے ?

آيت الله سيستاني کے نمائيدہ نے وضاحت کي : بعض گروہ نہي چاہتے ہين کہ ملک ميں امن و استحکام اور سلامتي کا حصول ہو سکے وہ عدليہ کے حکم پر عمل پيرا ہونے ميں رکاوٹ ڈال رہے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬