سيد ساجد علي نقوي ؛

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے اپنے ايک بيان ميں کہا : پاکستان کو امن اور اسلام کا گہوارہ بنانے کے لئے پوري قوت کے ساتھ دہشت گردوں کا سر کچلنا ہو گا ?
انہوں نے تاکيد کي : آج پاکستان انتہائي نازک دور سے گزر رہا ہے تمام سياسي جماعتوں کو چاہيے کہ وہ اپنے ايجنڈے ميں پاکستان کو درپيش مسائل کو مدنظر رکھيں اور روائتي سياست چھوڑ ديں ?
سيالکوٹ ميں مولانا سيد عارف حسين نقوي کے والد سيد صفدر حسين کي رسم دسواں کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران قائد ملت نے کہا : آج پاکستان کے حالات تبديل ہو گئے ہيں، اب بعض معاملات اپني تمام حدوں کو پار کر چکي ہيں ہميں چاہيے کہ پاکستان کے حالات کو درست کرنے کے لئے ايک ہو جائيں، پاکستان کو امن اور اسلام کا گہوارا بنانے کے ليے پوري قوت کے ساتھ دہشت گردوں کا سر کچلنا ہو گا?
سيد ساجد علي نقوي نے مزيد کہا : اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کئے بغير دہشت گردي سے نجات نہيں مل سکتي، پاکستان کو بچانے کے لئے سب آئيں ?
نماينده ولي فقيه نے تاکيد کي : اغيار کي امداد سے قومي غيرت خاک ميں مل گئي، ہر سو دہشت گردي کي آگ پھيل گئي اور فضائيں مغموم ہو گئيں، دريں اثنا قائد ملت جعفريہ پاکستان گزشتہ دنوں ڈي جي رينجرز کے ساتھ ہيلي کاپٹر حادثے ميں شہيد ہونے والے کرنل سيد عامر عباس کے گھر انکے والد سيد وارث شاہ سے ملکر ان کي خدمت ميں تعزيت پيش کي ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے