25 June 2011 - 19:31
خبر کا کوڈ: 2931
فونت
نجف اشرف کے خطيب جمعہ نے خبر دي :
رسا نيوز ايجنسي ـ نجف اشرف کے خطيب جمعہ نے امريکہ کے ذريعہ عراق کے ترقياتي فنڈ سے 17 ارب کے چوري کي خبر دي ہے ?
حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے خطيب جمعہحجت الاسلام سيد «صدرالدين قبانچي» نے اس ھفتہ حسينيہ فاطميہ کبري ميں نماز جمعہ کے خطبہ کے درميان امريکا کے ذريعہ عراق کي دولت کي چوري کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عراق کي پارليہ مينٹ اپني حکومتي رپورٹ ميں تاکيد کي کہ سلامتي ڈپارٹمينٹ نے عراق کے ترقياتي فنڈ جس کي ذمہ داري امريکا کے فوج کي تھي اس سے 17 ارب ڈالر کے چوري کا انکشاف کيا ہے ، عراقي حکومت اقوام متحدہ سے مطالبہ کيا ہے کہ اس سلسلہ ميں بڑے پيمانہ پر تفتيش کرے ? اور ھم لوگ بھي حکومت کے اس مطالبہ کا استقبال کرتے ہيں اور اس کوشش ميں ہيں کہ قوم بھي اس حقيقت سے واقف ہو ?

انہوں نے بحرين ميں انقلابيوں کے خلاف جاري کي گئي حکم کي شديد مذمت کي اور بيان کيا : پھانسي اور عمر قيد کي سزا ان باشندوں کے لئے جنہوں نے کسي بھي طرح کا جرم نہي کيا ہے اس کي شديد مذمت کرتے ہيں ? اور افسوس کي بات ہے کہ بحرين کي ميڈيہ ان لوگوں کو غيروں سے منسلک ہونے کي جھوٹي بات کہتا ہے ?

حجت الاسلام قبانچي نے وضاحت کي : صدام بھي اسي طرح کا کام عراق کے شيعوں کے ساتھ کيا اور ان کو غيروں سے منسلک ہونے کي تہمت لگائي اور مختلف قسم کے برے الفاظ ان کے سلسلہ ميں استعمال کيا ، افسوس کي بات ہے کہ اسي طرح بحرين کے حکام کي طرف سے ايسي ہي بات سني جا رہي ہے ?

نجف کے خطيب جمعہ نے دنيا والوں کو بحرين کي عوام کے ساتھ مقابلہ کرنے کي دعوت کي ہے اور اظہار کيا : بحريني بے قصور عوام کے پھانسي کا حکم دنيا کے لوگوں کي طرف سے شديد مذمت کا سامنا کر رہي ہے اور ھم لوگ بھي اس حکم کے سلسلہ ميں مزيد فکر مندي کا اعلان کرتے ہيں اور تمام دنيا والوں سے اپيل کرتے ہيں کہ بحرين کي مظلوم عوام کي حمايت کريں اور اس ملک کے سربراہ مزيد ملک کي عوام کے ساتھ بات چيت کرے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬