28 June 2011 - 19:00
خبر کا کوڈ: 2952
فونت
نرسي پوربنگلورميں :
رسا نيوزايجنسي – نمائندہ ولي فقيہ ھندوستان حجت الاسلام مہدوي پور نے ولايت يوتھ کنويشن ميں شريک جوانوں سے اسلامي اقدار کے دفاع کي تاکيد کي ?
ولايت يوتھ کنويشن سہ روزہ  " ولايت يوتھ کنويشن " کا انعقاد کيا گيا

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، ساوتھ انڈيا شيعہ علماء کونسل کي جانب سے بنگلور سے 200 کيلو ميٹر کي مسافت پر واقع نرسي پور ميں سہ روزہ " ولايت يوتھ کنويشن " کا انعقاد کيا گيا ، جس ميں جنوب ہند کے علماء و دانشوروں اور نوجوانوں نے کثير تعداد ميں شرکت کيا ?

سمينار کے اخري دن نمائندہ ولي فقيہ مقيم ھندوستان ، حجت الاسلام مہدوي پورنے تقرير کرتے ہوئے کہا کہ ساري دنيا ميں نوجوان اسلام کي جانب بڑي تيزي سے مائل ہورہے ہيں جو اسلام کے افاقي پيغام کا اثر ہے ?

مہدوي پور نے يہ بيان کرتے ہوئے حضرت امام حسين عليہ السلام نے راہ اسلام ميں صعوبتيں برداشت کرکے اسلام کو سرخرو کرديا کہا کہ اج کے نوجوان عمل امام حسين عليہ السلام کي تائسي کرتے ہوئے اسلام کو اسلام دشمن عناصر کے حملے سے بچائيں ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اسلام کا دفاع ھرجوان ونوجوان کا اولين فريضہ ہے کہا کہ اسلام ايک اجتماعي دين ہے جس ميں اقليت و اکثريت کا کوئي تصور نہيں ?

ساوتھ انڈيا شيعہ علماء کونسل کے صدر حجت الاسلام تقي رضا عابدي نے اپنے بيان ميں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمانے ميں اسلام دشمن طاقتيں اسلام اور اسلامي شعار کي بيخ کني پر کمر بستہ ہيں اس پرآشوب دور ميں نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اسلامي تعليمات سے مکمل وابستگي اختيار کرليں اور اپنے ديني شعار کے تحفظ ميں پوري قوت کے ساتھ جٹ جائيں?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ جوان دشمنوں کي کوششوں کي راہ ميں کوہ گراں کے مانند حائل ہوجائيں جسے عبور کرنا دشمنان اسلام کے لئے ناممکن ہوتاکيد کي کہ اس کے لئے پہلے انہيں خود کو اسلامي تعليمات سے آراستہ و پيراستہ کرنا ہوگا ?

شيعہ علماء کونسل ساوتھ انڈيا کے صدر نے نوجوان کوقوم و ملت کا عظيم سرمايہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا اثاثہ قيمتي ہوگا تو ملت کا مستقبل بھي درخشاں ہوگا?

حجت الاسلام تقي رضا عابدي نے کہتے ہوئے کہ مذہب جعفريہ کو ملت کے نوجوانوں سے زبردست توقعات ہيں کہا کہ انقلاب اسلامي ايران نے نوجوان کو حق شناسي ، حق گوئي اور مظلوموں کے دفاع ميں اٹھ کھڑے ہونے کا حوصلہ عطا کيا ہے ?

حجت الاسلام سيد محمد عسکري نے نوجوانوں کو اسلام کو زندگي کے تمام شعبے عملي جامہ پہنانے کي تلقين کرتے ہوئے کہا کہ اسلام صرف صوم و صلو?? کا مذہب نہيں ہے بلکہ اسلام مکمل ضابطہ حيات ہے لھذا ہميں اپني پوري زندگي اسلام کے قالب ميں رہتے ہوئے گزارني چاہئے اور دوسروں کو بھي دعوت ديني چاہئے ?

جنوب ھندوستان کے اس معروف عالم دين نے نوجوانوں کو تعليم پر خاص توجہ دينے کي تلقين کرتے ہوئے تاکيد کي موجودہ زمانہ علم و ہنرکا دور ہے کوئي علمي دعوي? بغير دليل کے ناقابل قبول ہے اورہمارے پاس اپني بات منوانے کے لئے مضبوط علمي دلائل ہونا چاہئے ?

واضح رہے کہ اس سہ روزہ سمينار ميں جناب وسيم حيدر، مولانا رئيس حيدر، مولانا مرتضي? علي نقوي، مولانا ظہير عباس، مولانا تمجيد، مولانا رضوان اصفہاني، مولانا محمد کراروي ممبئي ، جناب مصطفي زيدي ، محمد عابدي، علمدار علي اور رضوان اصفہاني ، تنظيم جعفري آندھراپرديش کے ارکين اور ممبئي ، بنگلورم، چنائي، حيدرآباد، شيموگا ، مچھلي پٹنم اور ديرچہروں سے نوجوانوں نے کثير تعداد ميں شرکت کي ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬