قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، تہران ميں قرآن کريم کے اٹھائيسويں بين الاقوامي مقابلوں ميں حصہ لينے والے قاريان، حافظان، عالمان قرآن اور جيوري کے ارکان سے منگل کے روز خطاب کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامي نے قرآن کريم کو امت مسلمہ کے اتحاد اور عزت و عظمت کا سب سے اہم ذريعہ قرار ديا? آپ نے قرآن کے اتحاد آفريں پہلو سے بے توجہي کو مسلم اقوام کي سب سے بڑي غفلت قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ قرآني مفاہيم اور وعدہ الہي پر ايقان و ايمان ميں کمي دوسري سب سے بڑي غفلت ہے جو عملي طور پر امت اسلاميہ کے اتحاد اور عزت و عظمت کے راستے ميں رکاوٹ کے طور پر حائل ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے اللہ تعالي کے قرآني وعدوں کے ايفاء کي مثال پيش کرتے ہوئے ملت ايران کي تقدير بدل جانے کا ذکر کيا اور فرمايا کہ ہم ايراني عوام نے قرآن مجيد کي اس آيت کو عملي طور پر آزمايا ہے کہ " ان اللہ لا يغير ما بقوم حتي يغيروا ما بانفسھم" ( يعني اللہ کسي قوم کي حالت اس وقت تک نہيں بدلتا جب تک وہ قوم خود اپنے آپ کو بدلنے کي کوشش نہيں کرتي) قائد انقلاب اسلامي نے شاہي دور کے ايران کو امريکي ايران اور صيہونيوں پر منحصر ايران قرار ديتے ہوئے فرمايا کہ ايران کو استعمار اور صيہونزم کے خلاف جد و جہد کے محور و مرکز ميں تبديل کرنا ايک حقيقي معجزہ اور اس وعدہ الہي کي تکميل ہے جس کي بشارت اللہ تعالي نے قران مجيد ميں دي ہے?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے علاقے کي اقوام منجملہ مصري عوام کے قيام کو قرآني وعدوں کے ايفاء کي ديگر مثالوں سے تعبير کيا اور فرمايا کہ امريکہ، خباثت آلود صيہوني محاذ اور ان سے وابستہ سياسي عناصر مصري عوام کے قيام کا تصور بھي نہيں کر سکتے تھے ليکن اس قوم نے اللہ اکبر کے نعرے اور نماز جمعہ و نماز جماعت کے ساتھ دين خدا کي نصرت کے لئے ميدان ميں قدم رکھے اور اللہ تعالي نے اس قوم کي مدد کرکے ثابت کر ديا کہ جب اللہ تعالي کسي قوم کي مدد کرتا ہے تو اس پر کوئي بھي غلبہ حاصل نہيں کر سکتا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے