آيت الله صافي گلپايگاني :

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله صافي گلپايگاني نے جمعہ کے روز حوزہ علميہ قم ميں بين الاقوامي امور کے ذمہ دار سے ملاقات ميں دين اور اهل بيت عليهم السلام کي نوراني معارف کي تبليغ تمام ممالک خاص کر اسلامي ممالک ميں ہونے پر زور ديتے ہوئے تاکيد کي اور کہا : حوزات علميہ اور علماء کرام موجودہ زمانہ ميں تمام وسائل کا استفادہ کرتے ہوئے اسلام کي حيات بخش پيغام کو تمام دنيا والوں تک پہوچائيں ?
مرجع تقليد نے وضاحت کي : اس وقت امام زمانہ ارواح العالمين له الفدا ھم لوگوں سے اميد رکھتے ہيں اور ہم لوگوں کو کوشش کرني چاہيئے کہ الھي و اسلامي ذمہ داري کو پوري کرنے ميں اپني تمام طاقت و صلاحيت کو لگا ديں اور اپنے تمام وسائل و قوت کو ا?مادہ کريں تا کہ اهل بيت عليهم السلام کي تعلمات اور ان کے پاک و صاف مکتب فکر کو حقيقت و روحي و اخلاق کے پياسوں تک پہوچايا جائے ?
حضرت آيت الله صافي گلپايگاني نے دنيا ميں لوگوں کے رجحانات اور نقطہ نظر اهل بيت عليهم السلام کي تعليمات و فرمودات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کي : اگر اهل بيت عليهم السلام کي تعليمات کو تمام دنيا ميں سنجيدگي کے ساتھ پيش کي جائے تو اس کي بہت زيادہ برکتيں اور نتائج سامنے ا?ئينگے ؛ مگر اس کام ميں خلوص نيت کي بہت ضرورت ہے اور اپنے کاموں کو خدا اور امام زمانہ عجل الله تعالي فرجہ کي رضايت کے لئے ہونا چاہيئے اور اسي طرح اهل بيت عليهم السلام کي تعليمات کو ھر جگہ بيان کيا جائے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے