قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي نے مہدويت کے موضوع کے ماہرين، مصنفين اور دانشوروں سے خطاب ميں امام مہدي پر عقيدے کو انساني تاريخ ميں انبيائے کرام کي جدوجہد کا اہم ترين ہدف قرار ديتے ہوئے اس عقيدے کي اہميت پر زور ديا? آپ نے فلسفہ انتظار پر روشني ڈالتے ہوئے انتظار کو امام مہدي عليہ السلام پر عقيدے کا لازمہ قرار ديا اور فرمايا کہ مہدويت کے عقيدے کے سلسلے ميں ايک ضروري کام ماہرين اور اہل علم کے ذريعے دقيق عالمانہ تحقيق و مطالعے ميں سرعت لانا اور عاميانہ، جاہلانہ، غير معتبر اور حقائق سے عاري تخيلات پر مبني باتوں سے گريز کرنا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے مہدويت کے عقيدے کو دين کے اعلي معارف کا اہم ترين جز قرار ديا اور فرمايا کہ انبيائے کرام کي مہم اور رسولوں کي بعثت کا مقصد انصاف کي بنياد پر اور توحيدي طرز فکر کے تناظر ميں کائنات کے لئے منصوبہ بندي کرنا اور انسان کے اندر موجود تمام صلاحيتوں کا بھرپور استعمال کرنا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ امام زمانہ عليہ السلام کے دور ميں توحيد، روحانيت، دين اور عدل و انصاف کا شخصي و سماجي زندگي کے تمام پہلوؤں پر احاطہ ہوگا? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اگر امام مہدي عليہ السلام کا عقيدہ نہ ہو تو انبيائے کرام کي تمام محنتيں رائگاں چلي جائيں گي?
قائد انقلاب اسلامي نے آسماني اديان ميں مہدويت کے موضوع پر خاص توجہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ تمام اديان الہي ميں امام مہدي عليہ السلام سے متعلق عقيدہ کلي طور پر بيان کيا گيا ہے ليکن اسلام ميں يہ عقيدہ مسلمہ عقائد ميں ہے جبکہ اسلامي مکاتب فکر ميں شيعہ مکتب فکر ايسا ہے جو مہدويت کے موضوع کو واضح مصداق اور حضرت امام مہدي عليہ السلام کي مکمل شخصي اور خانداني خصوصيات کے ساتھ پيش کرتا ہے جو معتبر شيعہ و غير شيعہ روايات سے ماخوذ ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے انتظار کي اہميت پر زور ديتے ہوئے فرمايا کہ انتظار کے بھي کچھ لوازمات اور تقاضے ہيں جن ميں سے ايک، انسان کا سماجي، باطني اور روحاني طور پر اس کے لئے آمادہ ہونا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ انتظار کرنے والے شخص کو چاہئے کہ ہميشہ اس دور کي ضروري خصوصيات اپنے اندر محفوظ رکھے جس کا وہ انتظار کر رہا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے حضرت امام زمانہ عليہ السلام کي حکومت کے دور کي خصوصيات بيان کرتے ہوئے فرمايا کہ حضرت کي حکومت کا زمانہ در حقيقت توحيد، عدل و انصاف، حق و صداقت، اخلاص و بے لوثي اور عبوديت خداوندي کا دور ہوگا بنابريں انتظار کرنے والے افراد کو چاہئے کہ اپنے اندر يہ خصوصيات پيدا کريں اور موجودہ حالت پر مطمئن ہوکر بيٹھ نہ رہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے امام مہدي عليہ السلام کے عقيدے سے متعلق ايک اور اہم نکتے کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ تاريخ ميں امام مہدي عليہ السلام کے ظہور کي علامات کا ذکر کرکے انہيں کسي دوسرے شخص پر منطبق کرنے کي کوششيں کي گئي ہيں?
آپ نے فرمايا کہ يہ تمام باتيں غلط اور انحرافي ہيں کيونکہ ظہور کي علامتوں ميں بعض غير معتبر ہيں اور جو معتبر علامات ہيں ان کے لئے صحيح مصداق کي تلاش کرنا آسان کام نہيں ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اس طرح کي غلط بيانيوں سے مہدويت کي اصلي حقيقت نظر انداز ہو جاتي ہے بنابريں عاميانہ قياس آرائيوں سے گريز کرنا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ مہدويت اور انتظار کے باب ميں عالمانہ اور معتبر تحقيق کرنا ايسے علمائے کرام اور ماہرين فن کا کام ہے جو "علم حديث" اور "علم رجال" سے پوري طرح واقف ہوں اور فلسفيانہ نظريات پر بھي مکمل عبور رکھتے ہوں?
قائد انقلاب اسلامي نے اپني تقرير ميں حضرت امام مہدي عليہ السلام کو دعاؤں کي قبوليت کے لئے وسيلہ بنانے اور آپ سے عقيدت و ارادت کے سلسلے ميں فرمايا کہ مہدويت کے عقيدے سے صحيح اور علمي آشنائي حضرت امام زمانہ عليہ السلام کے تئيں عقيدت و ارادت ميں اضافے اور بلند اہداف کي جانب مشتاقانہ پيش قدمي کا باعث بنے گي?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ حضرت سے توسل اور آپ کے تقرب کے سلسلے ميں صحيح اور پسنديدہ طريقہ يہ ہے کہ آپ کو غائبانہ طور پر دعاؤں کي قبوليت کے لئے وسيلہ قرار ديا جائے اور قريب سے آپ کي زيارت کے دعوے غالبا بے بنياد يا تخيلاتي باتيں ہيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے