10 July 2011 - 17:14
خبر کا کوڈ: 2995
فونت
حجت الاسلام امين شہيدي پاکستان:
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي سکريٹري جنرل حجت الاسلام امين شہيدي نے فرقہ واريت ومسلکي تشدد کو حکومت اورسياسي پارٹيوں کے مفادات کے حصول کا ذريعہ بيان کيا ?
حجت الاسلام امين شہيدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي سکريٹري جنرل حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے ايم ڈبليو ايم کے مرکزي دفتر ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ملک کي موجودہ سنگين صورت حال کے تناظر ميں امريکي پاليسيوں اور سرزمين وطن پر امريکي ننگين جارحيت کے خلاف 24 جولائي کو استقلال پاکستان کنونشن کا انعقاد کيا جائے گا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ انشاء اللہ ہماري اواز پر لبيک کہتے ہوئے ايک لاکھ افراد اسلام آباد آکر ملک و قوم کو درپيش بحرانوں کے خلاف موثر آواز بلند کريں گے کہا : اس سلسلہ ميں ملک بھر کے علمائے کرام ، مدارس کے منتظمين، سياسي و مذہبي قائدين ، قومي اسمبلي کے ايک سو دس ممبران، ايک سوسنيٹرز سميت تقريباً 17 ہزار اہم شخصيات کو دعوت دے دي گئي ہے اور انساني بنيادوں پر کام کرنے والے تمام ادارے بھي ہمارے ساتھ ہيں ?

حجت الاسلام امين شہيدي نے اس پروگرام کي تفصيل بتاتے ہوئے کہا : چوبيس جولائي کو استقلال پاکستان کنونشن کے بعد جناح ايوينيو سے مظلوموں کي حمايت اور ظالموں سے اظہار نفرت کے لئے حمايت مظلومين ريلي نکالي جائے گي جو پريڈ گراونڈ پہنچ کراحتجاجي دھرنے کي شکل اختيار کر جائے گي اوراس موقع پر مختلف قومي جماعتوں کے سربراہان خطاب کريں گے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ موجودہ بحراني صورت حال ميں عوام کا جينا دو بھر ہو چکا ہے ايبٹ آباد ، کراچي، لاہوراور ديگر اہم شہر امريکي درندوں اور ايجنٹوں کي چراہ گاہ بن چکے ہيں ريمنڈ ڈيوس جيسے ايجنٹ جب اور جہاں چاہيں غريب پاکستانيوں کو قتل کر ديتے ہيں اور باعزت بري ہو جاتے ہيں ، امريکي جب اور جہاں چاہيں حملہ کريں انہيں روکنے والا کوئي نہيں تاکيد کي : ان تمام اقدامات کے مقابل موجودہ حکومت بے بس، سيکورٹي ادارے خاموش ، سياسي جماعتيں تماشائي اور مذہبي جماعتيں انگشت بدنداں ہيں ?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي سکريٹري جنرل نے علامہ اقبال کے تصور پاکستان کوچورچور بتاتے ہوئے کہا : فرقہ واريت اور مذہبي انتہا پسندي جيسا گھناونا کھيل حکومت اور سياسي پارٹيوں کے مفادات کے حصول کا ذريعہ بن چکا ہے ، کراچي ميں انساني خون بے قيمت ، کوئٹہ ميں ساڑھے چار سو اورڈيرہ اسم?عيل خان ميں پانچ سو سے زائد بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام مشغلہ ، بلوچستان ميں پاکستان کي رياست سے بغاوت کے آثار سب ہي ديکھ رہے ہيں ليکن مقتدر قوتيں نيند سے بيدار نہيں ہونا نہي چاہتيں ?

حجت الاسلام امين شہيدي نے مزيد کہا : خيبر پختون خواہ کي تمام ايجنسيوں ميں وطن دشمن عناصر رياستي اداروں اور فورسز کے خلاف مسلح کاروائيوں ميں مصروف ہيں ، کرم ايجنسي کے مکينوں کو محض تعليم يافتہ ہونے ، اسلحے کے کار خانے اور منشيات کي کوئي فيکٹري نہ رکھنے کے جرم ميں سزا دي جارہي ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ گزشتہ پانچ سالوں ميں حکمرانو ں نے ان درندہ صفت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئي موثر حکمت عملي وضع نہيں کي تاکيد کي : ان مظلوم بھائيوں کي امداد کے لئے ايم ڈبليو ايم کے امدادي کاروان امن کے ساتھ کھانے پينے کي اشياء اور ادويات روانہ کي جائيں گي ?

حجت الاسلام امين شہيدي نے يہ بتاتے ہوئے کہ اس امدادي قافلہ ميں سياسي شخصيات ، انساني حقوق کي تنظيميں ، مختلف غير حکومتي ادارے اور مختلف مسالک و فرقوں کے نمائندگان شامل ہوں گے کہا : يہ امداي قافلہ کرم ايجنسي کے شيعہ وسني عوام کو بلا تفريق امداد پہنچائے گا ?

واضح رہے کہ اس موقع پر ايم ڈبليو ايم کے ديگر راہنما علامہ اعجاز حسين بہشتي ، مولانا فخر علوي، آئي ايس او کے سابق صدر عارف قنبري اور يوتھ آف پارا چنار کے چيرمين مسرت علي کاظمي بھي موجود تھے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬