10 July 2011 - 18:55
خبر کا کوڈ: 2998
فونت
رسا نيوزايجنسي – فرانس ميں مسجد کي تعمير کيلئے ابھي تک مسلمانوں کو اجازت نہي دي گئي ?
نماز

رسا نيوزايجنسي کي اسلام ٹو ڈے سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، ماہ مبارک کے نزديک ہونے کو ليکر فرانس کے مسلمان اس ماہ کا استقبال کرنے کيلئے امادہ ہورہے ہيں مگرنمازوں کے اقامہ کرنے اور ديني پرگروام کے منعقد کرنے کے لئے جگہوں کي کمي سے پريشان ہيں ?

فرانس کے مسلمان جگہ کي کمي کے سبب نمازجمعہ سڑکوں پرادا کرنے پر مجبور ہيں ، فرانس کے مسلمان نماز جمعہ کي ادائيگي ميں فقط مسجدوں کي کمي سے ہي روبرو نہي ہيں بلکہ بسا اوقات مسجديں پوليس اور انتظاميہ کے ہاتھوں بند کردي جاتي ہيں ?

قابل ذکر ہے کہ ائمہ مساجد اورمسلمانوں نے ابھي تک مسجدوں کي تعميرکے حوالے سے متعدد درخواستيں دي ہيں مگرہر بار کسي کسي نہ وجہ سے ان درخواستوں کو رد کرديا گيا ، اس سلسلے ميں کئي بار پيرس کے مئير کے ساتھ مٹينگ بھي رکھي گئي اور انہوں نے اس سلسلے ميں مدد کا وعدہ بھي کيا مگر کما في السابق اس پر عمل نہي کيا گيا ?

ماہ مبارک رمضان ميں نمازگزاروں کي تعداد بڑھ جاتي ہے مگرمقامي ذمہ دار افراد عبادت گاہ کي تعميرميں کسي قسم کي مدد کرنے کو تيار نہي ہيں ?

واضح رہے کہ فرانس ميں 50 لاکھ مسلمان رہتے ہيں اورپورے فرانس ميں فقط 90 مسجديں اور1800 مکان نماز گزاروں کے لئے ہيں نمازگزاروں کي مشکلات کے خاتمہ کے لئے ان مکانات کو دوبرابر ہونا لازمي ہے ، گذشتہ برسوں ميں فرانس نے مسلم خواتين کے پردے پر پابندي ان پر جرمانہ اور مسلمانوں پہ کنٹرول اپنے وظائف ميں شامل کيا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬