بيروت کے امام جمعہ :

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق بيروت کے امام جمعہ حجت الاسلام سيد علي فضل الله نے گذشتہ روز دئے گئے ايک پيغام ميں شيخ الازھر مصر شيخ احمد محمد خطيب کو اتحاد و اتفاق کے سلسلے ميں ھمدرد اور ان کے شجاعانہ موقف کا استقبال کرتے ہوئے کہا : بڑي طاقتوں کے ذريعہ مسلمانوں کے درميان اختلاف و جدائي ،کينہ و نفرت پھيلانے کي سياست اور سياسي افراد پر شيخ الازھرمصر کے بيانات نے پاني پھير ديا جس سے انہيں مايوسي کا سامنا کرنا پڑا ?
سيد علي فضل الله نے اپ کے اس بيان کو مسلمانوں کے درميان اتحاد و يکجہتي کے قيام اور اسلامي معاشرے و امت اسلاميہ کے درميان اتحاد و اتفاق ميں تاريخي تعمير نو جانا اور شيخ احمد خطيب کي تقرير کي طرف اشارہ کرتے ہوئے جس ميں انہوں نے بيان کيا ہےکہ ميں شيعوں کے امامت ميں نماز پڑھتا ہوں ، شيعہ اور اھل سنت کے درميان کوئي ايسا اختلاف موجود نہي جو ان کے اسلام سے خارج ہونے کا سبب بنے اور الازھر يونيورسيٹي کا دروازہ شيعہ اسٹوڈينٹس کے لئے کھلا ہے کہا : شيخ الازھر نے دشمنوں کے نبض پر ہاتھ رکھکر دشمن کي شيعہ و اھل سنت کے درميان اختلاف و فتنہ پروري کي بنيادي سازش کو ناکام کر ديا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے