13 July 2011 - 20:11
خبر کا کوڈ: 3013
فونت
بحرين کے شيعوں کي توھين کي بنا پر ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ بحرين کے پارليمينٹ کے ممبر کے ذريعہ اس ملک کے شيعوں کي توھين کے بنا پر گذشتہ روز قومي مذاکرہ تنازعہ کا شکار ہو گيا ?
قومي ا?ل خليفہ مذاکراتي جلسہ تنازعہ کا شکار ہو گيا

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز بحرين قومي مذاکرہ جو کہ جمعہ کے روز شروع ہوا تھا اس مذاکرہ ميں شامل ايک شخص کي طرف سے شيعوں کي توھين کي بنا پر يہ جلسہ تنازعہ کا شکار ہو گيا ?

بحرين کے پارليمينٹ کے ممبر جاسم السعيدي نے اس کے علاوہ بھي امام خميني (رہ) اور ولايت فقيہ اور دنيا کے تمام شيعوں کي شان ميں گستاخي کر چکا ہے اور گذشتہ روز کے قومي مذاکراتي جلسہ ميں ا?ل خليفہ کي طرف سے غير ملکي لوگوں کو شہريت دينے کے سلسلہ ميں ہو رہي بحث کے درميان انہوں نے جلسہ ميں شيعہ کے بجائے رافضي لفظ کا استعمال کيا اور بحرين کے شيعوں کو غير ملکي کہتے ہوئے ان لوگوں کو اس ملک کي شہريت حاصل کرنے کي بات کہي ?

ان کے اس بيان کي وجہ سے جلسہ ميں حاضرين کے رد عمل کا فورا سامنا کرنا پڑا ، اس حد تک کہ السعيدي اور بعض حاضرين کے درميان لفظي تنازعہ پيش ہوا اور الوفاق اسلامي تنظيم کے وفد نے بھي اس کے اس بيان پر اعتراض کرتے ہوئے جلسہ کو ترک کر ديا ?

خالد بن علي آل خليفه بحرين کے وزير انصاف نے جلسہ ميں حاضرين سے پارليمينٹ ممبر کے بيانات پر معافي مانگي اور اس کے اس حرکت کو غلط اور غير اخلاقي بتايا ?

بحرين کے قومي مذاکرہ کے صدر خليفہ الظهراني نے بھي جاسم السعيدي کي طرف سے کئے گئے شيعہ باشندوں کي توھين پر شديد تنقيد کي ?

اس مذاکراتي جلسہ ميں حاضر الوفاق اسلامي تنظيم کے وفد نے جاسم السعيدي کي طرف سے بحرين کے بڑے طبقہ کے لوگوں کي توھين کي شديد مذمت کي اور خود کو اس قومي مذاکرہ سے جدا ہونے کي خبر دي ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬