قائد انقلاب اسلامي:

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ملک کے چيمبر آف کامرس کي صدارتي کميٹي کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات ميں رواں سال ہجري شمسي (21 مارچ 2011 تا 21 مارچ 2012) کو اقتصادي جہاد کا سال قرار ديئے جانے کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ اس عظيم جہاد ميں کاميابي کي پہلي شرط يہ ہے کہ ملک کے حالات کي صحيح اور اميد افزا تصوير رائے عام کے سامنے پيش کي جائے?
قائد انقلاب اسلامي نے امريکہ سميت اسلامي جمہوريہ ايران کے دشمنوں کي جانب سے پابنديوں کے حربے کے ذريعے ملکي اقتصاد پر وار کرنے کي کوششوں کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ دشمنوں کي جانب سے کي جا رہي ان سختيوں کا مقصد عوام ميں مايوسي پھيلانا اور اسلامي انقلاب کو شکست سے دوچار کرنا تھا ليکن وہ ملت ايران کي عوامي اور خدائي تحريک کو زک نہيں پہنچا سکتے کيونکہ ہميں يقين ہے کہ جب تک دلوں ميں اميد کا جذبہ ہے اور اس کے ساتھ مجاہدت کا حوصلہ پايا جاتا ہے اس وقت تک ہم تمام سازشوں کو نقش بر آب کرتے رہيں گے?
قائد انقلاب اسلامي نے محتلف شعبوں منجملہ اقتصادي ميدان ميں ملک کي قابل رشک ترقي کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ اس اميد آفريں نقطہ نگاہ کو ہر تجويز اور ہر منصوبے کا مقدمہ قرار ديا جانا چاہئے اور حالات پر تبصرے کے وقت منفي اور مايوس کن تصوير پيش کرنے سے گريز کرنا چاہئے کيونکہ اميد کے سائے ميں جوش و نشاط کا جذبہ پيدا ہوتا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے نجکاري سے متعلق آئين کي دفعہ چواليس کا حوالہ ديتے ہوئے اسے ملکي معيشت ميں نئي پٹري بچھائے جانے سے تعبير کيا کہ اگر ذرہ برابر انحراف پيدا ہو گيا تو اقتصادي امور کسي الگ ہي سمت ميں پہنچ جائيں گے?
قائد انقلاب اسلامي نے نجي شعبے کے اندر بڑے اقتصادي ميدانوں ميں شراکت داري کي جرئت پيدا کرنے کو چيمبر آف کامرس کي اہم ذمہ داري قرار ديا اور ملک ميں وسيع امکانات اور وسائل کي فراہمي کا حوالہ ديتے ہوئے اچھي استعداد کے تاجروں اور اقتصادي شعبے کے سرگرم افراد کي نشاندہي کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ اقتصادي شعبے کے ماہرين جو چيمبر آف کامرس ميں جمع ہوتے ہيں انہيں احساس ذمہ داري اور بھرپور اميد کے ساتھ ملک کي موجودہ صورت حال ميں اپنے کردار کا تعين اور اسے نبھانے کي کوشش کرنا چاہئے?
اس ملاقات ميں چيمبر آپر کامرس کے سربراہ نہاونديان اور صدارتي کميٹي کے ديگر ارکان نے اقتصادي شعبے کا مينيجمنٹ پرائيويٹ سيکٹر کے حوالے کئے جانے کي سفارش کي?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے