18 July 2011 - 18:08
خبر کا کوڈ: 3032
فونت
آيت الله سبحاني :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله سبحاني نے بيان کيا : امام زمانہ (عج) امام گوشہ نشين اور ا?سمان ميں نہي ہيں بلکہ لوگوں کے درميان ہيں اور قوم کے حق ميں مختلف قسم کا فائدہ پہونچا رہے ہيں ?
حضرت آيت الله جعفر سبحاني

رسا نيوز ايجنسي کے مشہد ميں موجود رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله جعفر سبحاني مرجع تقليد نے ا?ج صبح اپنے کلام اسلامي کے سلسلہ وار چھٹے درس ميں جو مدرسه علميه عالي نواب کے ہال ميں منعقد ہوا کہا : بدعت کے تين اصل رکن ہيں جب تک يہ تين رکن وجود ميں نہي ا?تے بدعت نہي ہے ، اول رکن : بدعت کا معني شريعت ميں تبديلي اور اصطلاح کے مطابق انسان خدا کي طرف جھوٹ نسبت دے ? مثال کے طور پر يہ لباس کسي ملک سے ا?يا ہے بدعت نہي ہے کيونکہ کوئي اس کو سلتا ہے اس کي نسبت شريعت کي طرف نہي ديتا ہے اور يہ الگ مسئلہ ہے کہ وہ حرام ہے يا حلال ہے ?

انہوں اس ا?يہ « فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ يَکْتُبُونَ الْکِتَابَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ ه?ذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَناً قَلِيلاً » کي طرف اشارہ کرتے ہوئے بيان کيا : خدا وند عالم قرا?ن ميں فرماتا ہے کہ « وائے ہو ان لوگوں پر جو اپنے ہاتھ سے لکھتے ہيں پھر لوگوں سے کہتے ہيں کہ يہ خدا کي طرف سے ا?ئي ہے تا کہ اس کے ذريعہ تھوري سي دنيوي فائدہ اٹھا ليں » اور بعد ميں کہتے ہيں کہ خدا کي طرف سے ہے تا کہ لوگ اسے زيادہ خريديں ؛ لہذا معلوم ہوتا ہے کہ سب سے پہلے دنيا ميں بدعت شريعت ميں تبديلي اور خدا کي طرف کسي چيز کي جھوٹي نسبت دينا ہے ?

حوزہ علميہ قم ميں درس خارج کے استاس نے حديث « فَإِنَّ أَصْدَقَ الْحَدِيثِ کِتَابُ اللَّهِ- وَ أَفْضَلَ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ وَ شَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا وَ کُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَة» کي طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کي : ھدايت ہيغمبر کي بہترين حديث ہے اور بدترين چيز وہ چيز ہے کہ نئي اور جديد ہو ، وہابيت شروع ميں اس حديث پر عمل کرتے تھے مگر بعد ميں ديکھا کہ اس حديث کے ذريعہ تمام چيزوں کو شامل نہي کيا جا سکتا ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬